صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 22 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 22

صحيح البخاری جلد ۱۶ (ب)۔ ایک اور محقق لکھتے ہیں: ۲۲ ۸۸- کتاب استتابة المرتدين۔۔۔ عبد الله بن الحارث کہتے ہیں کہ میں علی بن عبد اللہ بن عباس کے ہاں گیا تو دیکھا کہ باب الحش کے سامنے عکرمہ پابہ زنجیر پڑا ہے۔ میں نے علی کو کہا: کیا تمہیں خوف خدا نہیں؟ علی کہنے لگے: یہ خبیث (عکرمہ) میرے والد صاحب کے نام پر جھوٹی روایات بیان کرتا پھرتا ہے۔“ نیز لکھتے ہیں: وہیب روایت کرتے ہیں کہ میں یحییٰ بن سعید انصاری اور ایوب کے پاس تھا کہ انہوں نے عکرمہ کا ذکر کیا۔ اس پر یحییٰ بن سعید نے کہا کہ عکرمہ کذاب تھا۔“ (الضعفاء الكبير، دار الكتب العلمية، بيروت طبع اول ۱۹۸۴ء، الجزء الثالث، صفحہ ۳۷۴،۳۷۳) (ج)۔ حضرت ابن حجر العسقلانی لکھتے ہیں : * يحي ابن معین نے کہا: امام مالک بن انس نے عکرمہ سے صرف اس وجہ سے روایات بیان نہیں کی ہیں کہ وہ صفر یہ فرقے کے خیالات رکھتا تھا۔ عطاء کہتے ہیں کہ وہ (عکرمہ) اباضیہ فرقے سے تعلق رکھتا تھا۔ الجوز جانی کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد سے پوچھا کہ کیا عکرمہ اباضی کے تھا؟ انہوں نے کہا: کہا جاتا ہے کہ وہ صفری تھا۔ * مصعب الزبیری کے نزدیک عکرمہ خارجی خیالات کا حامل تھا۔ ابراہیم بن مندز نے معن بن عیسیٰ اور دوسرے لوگوں سے روایت کی ہے کہ امام مالک عکرمہ کو ثقہ خیال نہ کرتے تھے اور حکم دیتے تھے کہ اس کی بیان کردہ روایات قبول نہ کی جائیں۔ * میں نے اہل مدینہ میں سے بعض کو یہ کہتے سنا ہے کہ عکرمہ اور عزہ نامی لڑکی کے عاشق کثیر کی میتیں ایک ہی دن میں مسجد کے دروازے کے سامنے لائی گئیں۔ لوگوں نے کثیر کا جنازہ تو پڑھ لیا مگر عکرمہ کا جنازہ بہت کم لوگوں نے پڑھا۔ احمد سے بھی اس مفہوم کی روایت بیان ہوئی ہے۔ یہ خارجیوں کے دو فرقے تھے۔ ( تاریخ افکار اسلامی، صفحه ۲۸۳ از ملک سیف الرحمٰن صاحب ن صاحب، نظارت اشاعت ربوہ)