صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 389 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 389

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۳۸۹ ۸۲ - كتاب القدر قَدَّرْتُهُ لَهُ أَسْتَخْرِجُ بِهِ مِنَ الْبَخِيلِ۔ کام نہیں آتی جو میں نے اس کے لئے مقدر نہیں طرفه : ٦٦٩٤ - کیا ہوتا۔ (یا نذر ابن آدم کا کوئی ایسا مقصد بر نہیں ا لاتی جو میں نے مقدر نہیں کیا ہوتا بلکہ نذر اُسے تقدیر کے ہی حوالے کرتی ہے۔ اور میں نے اس کے لئے اس نذر کو مقدر کیا ہوتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ سے بخیل سے کچھ نکالوں۔ تشريح : الْقَاءُ الْعَبْدِ النَّارُ إِلَى الْقَدَرِ : نذر بندے کو تقدیر کے ہی حوالے کرتی ہے۔ زیر باب احادیث میں نذر کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد کس قدر واضح ہے کہ نذر نہیں ماننی چاہیئے اور آپ نے اس مناہی کی وجہ بھی بیان فرمائی إِنَّهُ لَا يَرُدُّ شَيْئًا کہ نذرکسی چیز کو پلٹ نہیں سکتی۔ تو ایسا کام جس کا بے فائدہ اور لا حاصل ہونا بتا دیا گیا ہو پھر وہ کرنا اسے حماقت کا نام دیا جائے یا انسان کے بخل سے تعبیر کیا جائے کہ انسان اپنی تنگ نظری میں اس قدر گر جاتا ہے کہ اپنے خالق و مالک سے شرط لگاتا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا مال خرچ نہیں کرے گا جب تک اللہ مد تعالی تع اس کا کام نہ کرے گویا اپنا معاوضہ اپنے خالق سے وصول کرنا چاہتا ہے اور وہ بھی پیشگی جیسے کوئی مریض ڈاکٹر سے کہے تم میرا علاج کرو اور کرتے جاؤ اگر میں شفا پا گیا تو تمہارے علاج معالجہ کا وہ معاوضہ جو میں نے دل میں سوچا ہوا ہے وہ تمہیں دوں گا۔ اگر مجھے شفانہ ہوئی تو تمہاری کسی محنت مہارت یا علاج معالجہ پر جس قدر اخراجات ہوئے ہوں گے وہ تم جانو اور تمہارے اخراجات، میں ایک ٹکا نہیں دوں گا اس کے مقابل صدقہ کرنا کس قدر با برکت اور سعادت مندانہ اقدام ہے کہ تم اپنے خالق اور مالک اور قادر خدا پر توکل کر کے اپنی حیثیت اور توفیق کے مطابق جو بن پڑتا ہے دعا اور صدقہ کرو وہ خدا تمہاری بڑی سے بڑی بلا کو ٹال دے گا اور تمہارے لیے فضل اور رحمت کے سامان کرے گا۔ فرماتا ہے : وَ انْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَ أَحْسِنُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (البقرة: ۱۹۶) اور اللہ کے راستے میں ( مال و جان ) خرچ کرو اور اپنے ہی ہاتھوں (اپنے آپ کو) ہلاکت میں مت ڈالو۔ اور احسان سے کام لو۔ اللہ احسان کرنے والوں سے یقینا محبت کرتا ہے۔ فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوا وَ أَطِيعُوا وَ انْفِقُوا خَيْرًا لَّا نُفُسِكُمْ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (التغابن: ۱۷) پس جتنا ہو سکے اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو اور اپنے مال اس کی راہ میں خرچ کرتے رہو۔ یہ تمہاری جانوں کے لیے بہتر ہو گا اور جو لوگ اپنے دل کے بخل سے بچائے جاتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: صدقہ میں وہ تمام اخراجات شامل ہیں جو ریڈ بلا کی غرض سے اور مصیبت کے