صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 387 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 387

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۳۸۷ ۸۲ - کتاب القدر إِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ عَمَلَ أَهْلِ النَّارِ میں نہیں مرے گیا۔جب وہ زخمی ہوا اس نے مرنے وَإِنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَيَعْمَلُ عَمَلَ کی جلدی کی اور اپنے تئیں مار ڈالا۔اس پر نبی صلی أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ وَإِنَّمَا الله علیہ وسلم نے فرمایا ایک بندہ دوزخیوں کے سے کام کرتارہتا ہے اور درحقیقت وہ جنتیوں میں سے الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيمِ۔أطرافه : ۲۸۹۸، ٤٢٠٢ ٤٢٠٧ ، ٦٤٩٣۔ہوتا ہے اور (ایک) جنتیوں کے سے کام کرتا رہتا ہے اور درحقیقت وہ دوزخیوں میں سے ہوتا ہے اور عملوں کا اعتبار تو انجام پر ہی ہے۔تشریح : الْعَمَلُ بِالخواتيم عمل کا اعتبار انجام پرہی ہو تا ہے کسی کے اچھے یا برے عمل کو دیکھ کر اس : کے انجام کا حتمی طور پر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔اس کا تعلق غائب سے ہے اور کسی شخص کی نیت کے متعلق اور اس کے مخفی ارادوں یا پوشیدہ امور کے متعلق عالم الغیب والشہادہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔انسان اپنی سطحی نظر سے ایک رائے قائم کرتا ہے مگر حقیقت الامر اس پر واضح نہیں ہوتی۔زیر باب احادیث سے ایمان کی اس کیفیت کو بیان کیا ہے جو بین الرجاء والخوف کی مصداق ہے۔ایک طرف نیک کام کرنے والے کو تنبیہ کی گئی ہے کہ تم اپنے اعمال پر انحصار کر کے اپنے لیے نجات حقیقی نہ سمجھ بیٹھو کسی وقت بھی پاؤں پھسل سکتا ہے اور آخری سیڑھی سے بھی انسان نیچے گر سکتا ہے اور دوسری طرف برے اعمال کرنے والے کو اُمید کی کرن دکھائی گئی ہے اور یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ تم اپنی بد اعمالیوں کی دلدل میں جس قدر بھی ڈوب چکے ہو تمہارے لیے تو بہ اور واپسی کا دروازہ کھلا ہے تمہیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے بلکہ کلام الہی کے اس مژدہ جانفزا کو سنولا تا يُعسُوا مِن رَّوْحِ اللَّهِ (يوسف: ۸۸) اللہ کی رحمت سے نا امید مت ہو۔کہنی عِبَادِی آئی اَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (الحجر: ۵۰) (اے پیغمبر) میرے بندوں کو آگاہ کر دے کہ میں بہت ہی بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہوں۔اس لیے امید اور خوف کے ساتھ انسان کو مسلسل اپنے آپ کو بہتر بنا کر اپنے انجام بخیر کی کوشش اور دعا کرنی چاہیئے اور اس اصل کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے إِنَّ الْعَاقِبَةُ لمتقين (هود: ۵۰) ( اچھا) انجام یقینا تقویٰ اختیار کرنے والوں کا ہی ہوتا ہے۔انجام بخیر کا ایک تعلق تکمیل عمل سے بھی ہے اور ادھورے کام منزل کے پانے اور ہدف کے حصول کو نا ممکن بنا دیتے ہیں اور انجام کار انسان خالی ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب لکھتے ہیں : عمل کا انحصار خاتمہ پر ہے۔ایک کام شروع کر کے اس کو درمیان میں چھوڑ دینا