صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 367 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 367

صحیح البخاری جلد ۱۵ وس ۸۲ - کتاب القدر مسئلہ قدر میں غلط نام رکھے گئے: بعض تقدیر کے مقابل انسانی فعل کا نام تدبیر بتاتے ہیں جبکہ تدبیر خدا بھی کرتا ہے يُدَيرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ (السجدة: 1) خدا قدیر بھی ہے مدبر بھی ہے بعض دونوں کا نام جبر اور اختیار رکھتے ہیں بعض قدرت قدیمہ اور قدرت حادثہ رکھتے ہیں اصل نام قدر ، تقدیر ، قضاء، تدبیر الہی۔ان کے مقابل انسان کے لیے کسب اور اکتساب کا لفظ رکھا ہے اور یہ لفظ بندہ ہی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے خدا تعالیٰ کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا۔تقدیر کی چار اقسام ہیں: (۱) تقدیر عام طبعی (۲) تقدیر خاص طبعی (۳) تقدیر عام شرعی (۴) تقدیر خاص شرعی۔ان میں سے تقدیر عام طبعی کا تعلق جسمانی تعلقات سے ہے جبکہ دوسری تینوں اقسام کا تعلق روحانی تعلقات سے ہے۔تقدیر عام طبعی : آگ میں جلانے کی، پانی میں بجھانے کی ، غذا میں بھوک مٹانے کی صفت ہے۔یہ وہ تقدیر ہے جو خدا کی طرف سے جاری ہے انسان کا اس میں دخل نہیں یہ عام ہے اور طبیعی معاملات سے تعلق رکھتی ہے روح سے اس کا تعلق نہیں۔تقدیر خاص طبیعی: بعض دفعہ خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے احکام نازل ہوتے ہیں کہ فلاں شخص کو اولاد مل جائے خواہ اس کی بیوی بانجھ ہی کیوں نہ ہو۔تقدير عام شرعی: مثلا یہ کہ انسان اس رنگ میں نماز پڑھے تو اس کا نتیجہ یہ ہو اور اگر اُس رنگ میں پڑھے تو یہ ہو۔روزہ رکھے تو یہ خاص روحانی تغیر ہو۔تقدیر خاص شرعی: جس کے معنے ہیں خاص طور پر اللہ تعالیٰ کسی بندہ پر فضل کرے جو بطور موہبت ہو جیسے کلام الہی کا نزول، الرَّحْمٰنُ عَلَمَ الْقُرْآنَ (الرحمن:۳،۲) (خلاصہ مضامین، تقدیر الہی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ ) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے افعال دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک تو یہ کہ کسی چیز کو ایک ہی بار مکمل طور پر پیدا کر دیتا ہے۔پھر اسکے بعد اس میں کمی بیشی نہیں ہوتی جب تک کہ اسے خدا تعالیٰ فتانہ کر دے یا بدل نہ ڈالے جیسے کہ زمین و آسمان کی پیدائش ہے اور ایک تقدیر اس کی اس طرح ہوتی ہے کہ ایک چیز کو اس طرح پیدا کرتا ہے کہ اصولی طور پر تو وہ موجود ہوتی ہے مگر اس کے تفصیلی خواص پوشیدہ ہوتے ہیں مگر ہوتے موجود ہیں۔ان کے خلاف اس چیز سے کچھ ظاہر نہیں ہو سکتا۔مثلا کھجور کی گٹھلی ہے اس گٹھلی میں اصولی طور پر کھجور کی خاصیتیں موجود ہیں مگر کھجور کی تفصیلات اس سے گٹھلی ہونے کی حالت میں ظاہر نہیں مگر جب بھی اسے بوؤ اس میں سے کھجور