صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 9 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 9

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۸۰- كتاب الدعوات اور کوئی کلمہ کسر شان کا کسی پہلو سے اس کی نسبت زبان پر نہ لائے اور نہ دل میں۔اور اس بات کو اس کی نظر میں بپایہ ثبوت پہنچا دے کہ در حقیقت وہ ایسا ہی معتقد اور مرید ہے اور با ایں ہمہ صبر سے انتظار کرے اور اگر پچاس دفعہ بھی اپنے کام میں نامراد رہے پھر بھی اعتقاد اور یقین میں سست نہ ہو۔کیونکہ یہ قوم سخت نازک دل ہوتی ہے اور اُن کی فراست چہرہ کو دیکھ کر پہچان سکتی ہے کہ یہ شخص کس درجہ کا اخلاص رکھتا ہے اور یہ قوم باوجود نرم دل ہونے کے نہایت بے نیاز ہوتی ہے۔اُن کے دل خدا نے ایسے بے نیاز پیدا کئے ہیں کہ متکبر اور خود غرض اور منافق طبع انسان کی کچھ پروا نہیں کرتے۔اس قوم سے وہی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں جو اس قدر غلامانہ اطاعت اُن کی اختیار کرتے ہیں کہ گویا مر ہی جاتے ہیں مگر وہ شخص جو قدم قدم پر بدظنی کرتا ہے اور دل میں کوئی اعتراض رکھتا ہے اور پوری محبت اور ارادت نہیں رکھتاوہ بجائے فائدہ کے ہلاک ہوتا ہے۔“ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۲۵ تا ۲۲۸) بَابِ ٢ : أَفْضَلُ الِاسْتِغْفَارِ بهترین استغفار وَقَوْلُهُ تَعَالَى : اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ اِنَّهُ كَانَ اور اللہ تعالیٰ کا فرمانا: استَغْفِرُوا رَبَّكُمْ یعنی تم اپنے غَفَارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا و رب سے مغفرت مانگتے رہو۔وہ بہت ہی مغفرت يُمْدِ دُكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ کرنے والا ہے۔وہ تم پر موسلا دھار بارش برسائے جَنَّتٍ وَيَجْعَلُ لَكُمْ أَنْهَران گا اور مال اور بیٹوں سے تمہیں طاقت دے گا اور (نوح: ۱۱- ۱۳) تمہیں باغ عطا کرے گا اور تمہیں دریا عطا کرے گا۔وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا اور وہ لوگ جو کہ جب کوئی بے حیائی کا کام کر اَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا بیٹھتے ہیں یا اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں تو وہ اللہ کو لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا یاد کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کے لئے مغفرت اللهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ مانگتے ہیں۔اور اللہ کے سوا کون گناہوں کو بخشا ہے ؟ اور جو انہوں نے کیا ہے اس پر جانتے ہوئے يعلَمُونَ (آل عمران: ١٣٦) اصرار نہیں کرتے۔