صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page v
بسم اللہ الرحمن الرحیم تعارف یہ محض اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم ہے کہ اس نے مرکزی ٹیم کو بخاری شریف کے اس مقدس کام میں ایک اور سنگ میل طے کرنے اور صحیح بخاری کی تیرھویں جلد مکمل کرنے کی توفیق دی۔ الحمد لله على ذلك ۔ ہمارے جان سے بڑھ کر عزیز اور مقدیس امام حمام سیدنا حضرت خلیفۃ ا سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور فیض کا سہارا قدم قدم پر دستگیری کرتا رہا۔ اللہ تعالیٰ آپ کا آپ کی عمر صحت اور ہر امر میں بہت بہت برکت عطا فرمائے اور ہم اس چشمہ فیض سے ہمیشہ مستفیض ہوتے رہیں۔ (آمین) صحیح بخاری کی یہ جلد کتاب النکاح تا كتاب الأشربة آٹھ کتب پر مشتمل ہے۔ بخاری کا مکمل ترجمہ حضرت سید زین العابدین رضی اللہ عنہ کا ہے اور گیارہ جلدوں تک کی تشریح بھی حضرت شاہ صاحب کے رشحات قلم کا فیض ہے۔ جلد نمبر 12 سے تشریح کا یہ مقدس فریضہ مرکزی ٹیم اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح کی دعاؤں کی برکت سے انجام دے رہی ہے وَذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۔ بخاری کی سینکڑوں تشریحات کی گئیں اور قیامت تک یہ سلسلہ مسلسل ترقی پذیر ہے۔ بخاری کے ترجمہ و شرح کا یہ کام حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے مقدس ہاتھوں سے حضرت سید زین العابدین ولی ولی اللہ اللہ شاہ شاہ صاحب کے سپر د ہوا جو آج خلافت خامسہ میں اپنی اپنی تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بخاری کی کل 7563 احادیث میں سے 5639 احادیث پر کام مکمل ہو گیا ہے۔ الحمد لله على ذلك اللہ تعالیٰ معاونت کرنے والے تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین