صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 640
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۶۴۰ ۶۶ - کتاب فضائل القرآن علیہ وسلم کے پاس ایک دن دوپہر کے وقت آیا تو دو آدمیوں کی آوازیں سنی گئیں جو ایک آیت کی قرآت سے متعلق جھگڑ رہے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے۔آپ کے چہرے پر ناراضگی نمایاں تھی۔آپ نے فرمایا: تم سے پہلے لوگ اسی لئے ہلاک ہو گئے کہ انہوں نے اپنی کتاب کے بارے میں اختلاف کیا۔اس قیمتی نصیحت کے باوجود مسلمانوں نے فقہی اختلافات کو جو دراصل نقطہ نظر اور اندازِ فکر کا اختلاف تھا، بجائے رحمت، مخاصمت کی صورت میں زحمت بنا دیا۔ایک دوسرے کے کفر و الحاد تک نوبت پہنچادی اور ان کی اس جہالت نے معصوموں پر وہ وہ ستم ڈھائے ہیں کہ اُن کی داستان پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔