صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 561 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 561

حیح البخاری جلد ۱۲ ۵۶۱ ۶۶ - کتاب فضائل القرآن بھی ہے کہ علوم و فنون کے اس میں دریا بہتے ہیں۔اُردو میں دریا کوزے میں بند کرنے کا ایک محاورہ ہے اس کا صحیح مفہوم شاید سورۃ فاتحہ کے سوا اور کسی چیز سے ادا نہیں ہو سکتا۔بلکہ اس سورۃ کے بارہ میں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ سمندر کوزہ میں بند کر دیا گیا ہے۔غرض اسماء کے گنانے سے میرا منشاء پڑھنے والے کے ذہن کو ان وسیع مطالب کی طرف توجہ دلانا تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف ناموں کے ذریعہ سے اس سورۃ کے بیان فرمائے ہیں ورنہ حقیقت سے خالی نام کسی سورۃ کے نو چھوڑ سو بھی ہوں تو ان سے کوئی مقصد پورا نہیں ہوتا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا بے فائدہ فعل ہر گز نہیں کر سکتے تھے۔پس سوچنے والوں کے لئے ان ناموں میں ایک اعلیٰ روشنی اور کامل ہدایت ہے۔“ ( تفسیر کبیر، سورة الفاتحة، جلد اول صفحه ۴،۳) لا تُحْدِثُوا شَيْئًا حَتَّى نَأْتِي أَوْ نَسْأَلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : (اپنی طرف سے) کچھ نہ کہو ، جب تک کہ ہم نبی ملا لی ایم کے پاس پہنچ نہ جائیں۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ فرماتے ہیں: ”فقہاء کے نزدیک چھوٹے چھوٹے کاموں کا معاوضہ اگر بغیر مطالبہ ملے تو وہ لیا جاسکتا ہے، ور نہ مانگ کر اُس کا معاوضہ لینا مکروہ ہے۔صحابہ کرام کا تقویٰ دیکھا جائے۔جنہوں نے مہمان نوازی کے حق کا مطالبہ دستور کے مطابق کیا، جس کا انکار کیا گیا اور یہ انکار عرف عام میں سخت معیوب تھا۔مگر مذہبی اختلاف کی وجہ سے انہیں مہمان نوازی کے حق سے محروم رکھا گیا۔جب قبیلہ کا سردار اُن کا محتاج ہو ا تو انہوں نے بھی علاج کی اُجرت لی۔لیکن اس اُجرت کے استعمال میں انہیں ترڈد ہوا اور اُس سے فائدہ نہیں اُٹھایا، تا وقتیکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو اس سے فائدہ اُٹھانے کی اجازت نہ دی۔تقویٰ کا یہ لطیف احساس جہاں تزکیہ نفس میں صحابہ کے علو مرتبت پر دال ہے۔وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تاثیر قدسی کی بھی شہادت دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَلَتِهِ وَيُزَكِّيهِمُ ( الجمعة :٣) کہ یہ رسول اپنے متبعین کا تزکیہ نفوس کرتا ہے۔پس صحابہ کرام کا اجرت میں حاصل شدہ مال سے رُکنا صحابہ کے پاک نفس ہونے کی بہت بڑی دلیل ہے۔( صحیح بخاری، کتاب الاجارة، باب ما يعطى فى الرقية على احیاء العرب، جلد ۴ صفحه ۲۵۴)