صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 47 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 47

صحيح البخاری جلد ۱۰ ۴۷ ۶۵ - کتاب التفسير / البقرة بَاب ۲۰ : وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ( اللہ تعالیٰ کا فرمانا: ) اور تو جس جگہ سے (بھی) نکلے اپنی توجہ مسجد حرام کی طرف پھیر دے وَحَيْثُ مَا كُنتُم إِلَى قَوْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ اور تم ( بھی ) جہاں کہیں ہو اپنے منہ اس کی طرف تَهْتَدُونَ (البقرة: ١٥١) کیا کرو۔تا اُن لوگوں کے سوا جو ان (مخالفوں) میں سے ظلم کے مرتکب ہوئے ہیں (باقی) لوگوں کی طرف سے تم پر الزام نہ رہے۔سو تم ان ( ظالموں) سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو ( یہ حکم میں نے اس لئے دیا ہے کہ تم پر لوگوں کا الزام نہ رہے) اور تاکہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور تاکہ تم ہدایت پاؤ۔٤٤٩٤ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ :۴۴۹۴: قتيبه بن سعید نے ہمیں بتایا۔انہوں نے مَّالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ مالک سے، مالک نے عبد اللہ بن دینار سے ، ابن ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا النَّاسُ فِي صَلَاةِ دینار نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔انہوں الصُّبْحِ بِقُبَاءٍ إِذْ جَاءَهُمْ آتِ فَقَالَ نے کہا: اس اثنا میں کہ لوگ قباء میں صبح کی نماز إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ میں تھے، ان کے پاس ایک آنے والا آیا۔اس قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آج رات يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوْهَا وَكَانَتْ وحی نازل کی گئی ہے اور آپ کو حکم ہوا ہے کہ کعبہ کو قبلہ بنائیں۔اس لئے تم بھی اس کو قبلہ بناؤ۔ان کے منہ شام کی طرف تھے اور وہ قبلہ کی طرف پھر گئے۔وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوْا إِلَى الْقِبْلَةِ۔أطرافه: ٤٠٣ ، ٤٤٨٨ ، ٤٤٩٠، ٤٤٩١ ، ٤٤٩٣، ٧٢٥١- ريح۔وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ : شَطْرُهُ تِلْقَاءَهُ - یعنی جس جہت میں بیت اللہ واقع ہے، اس کی طرف۔اس آیت کی شرح کے لئے بھی صحابہ کرام کا عمل پیش کیا گیا ہے ، جس کا ذکر حضرت ابن عمر کی روایت میں گزر چکا ہے۔اس کا تکرار نئی سند سے ہے۔