صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 583
صحیح البخاری جلد ۱۰ ۵۸۳ ۶۵ - كتاب التفسير / الكهف روایات متعلقہ سفر موسی و خضر علیہم السلام چار ابواب میں منقسم ہیں جو قرآن مجید کی آیات کے تحت نقل کی گئی ہیں اور ان روایات سے پایا جاتا ہے کہ ان کے نقل کرنے والے متعدد لوگ ہیں جن کے بیان میں لفظی اختلافات کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس سے امام بخاری یہ امر ذہن نشین کرانا چاہتے ہیں کہ مذکورہ بالا سفر کی کیفیت کو قرآن مجید کے بیان تک ہی محدود رکھنا مناسب ہے۔ان ابواب کے بعد دو آخری باب جو قائم کئے گئے ہیں ان میں یہود و نصاریٰ کا انجام بد بطور پیشگوئی مذکور ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے عین مطابق ہے جس میں بنی اسرائیل کی برگشتگی اور بربادی کا صریح ذکر ہے۔تفصیل کے لئے دیکھئے کتاب استثناء، باب ۳۱،۳۰۔