صحیح بخاری (جلد دہم)

Page iii of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page iii

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے بخاری ترجمہ و شرح حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کی دسویں جلد مکمل کرنے کی توفیق مل رہی ہے جو طبع ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے۔یہ جلد کتاب التفسیر آغاز تا تفسیر سورۃ الکہف پر مشتمل ہے۔بخاری کتاب التفسیر کا مطالعہ قرآن کریم سے محبت اور اس کی معرفت کا ذریعہ ہے۔کرتا ہے۔کے ساتھ قرآن کریم کے مختلف بطون اور مواقع نزول کا ادراک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آیت کے متعدد معانی اور مختلف بطون سے استنباط احکام، استخراج مسائل اور احکام الہی کی آگاہی سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے۔امام بخاری عناوین ابواب میں بعض تعلیقات لائیں ہیں جن سے بڑے بڑے مسائل حل ہوتے ہیں جیسے سورہ مائدہ میں حضرت ابن عباس کا یہ قول متوفیک ممیتک لا کر وفات مسیح کا مسئلہ انتہائی اختصار و جامعیت سے حل کیا ہے۔اس قسم کی مثالیں متعدد اور متنوع ہیں جس کا حقیقی حفظ قارئین کو بخاری کے کتاب التفسیر کے مطالعہ سے ہو گا۔کتاب التفسیر کی باقاعدہ شرح سے قبل حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب رضی اللہ عنہ نے تمہید کے طور پر مختصر مگر جامع نوٹ تحریر فرمایا ہے۔یہ نوٹ بخاری کی کتاب التفسیر کو سمجھنے کے لیے ایک کلید کی حیثیت رکھتا ہے۔جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔