انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 281

انوار العلوم جلد 3 ۲۸۱ حق اليقين أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ الامر النَّاصِرُ حق اليقين ( رقم فرموده ۱۹۲۶ء) - ایک کتاب مُسَمًّى بِهِ هَفَوَاتُ الْمُسْلِمِينَ فِي تَفْضِيحِ سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ وَ تَقْبِيحِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ مِن كُتُبِ الْمُؤَرِحِينَ وَالْمُفْسِرِينَ وَالْمُحَدِّثِينَ حال ہی میں ایک صاحب کی طرف سے جن کا نام مرزا احمد سلطان ہے لکھنو کے مطبع نور المطابع سے شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کے مصنف کا منشاء اس دل آزار اور سب و شتم سے پُر کتاب کے شائع کرنے سے ان کے اپنے الفاظ میں یہ ہے کہ : مذہب اہل سنت کی کوئی کتاب ایسی نہیں کہ جس میں خدا و انبیاء و رسل کی تفضیح نہ ہو اور سب سے زیادہ تفضیح حضور سید المرسلین وامهات المؤمنین کی کتب اسلامی میں ہے لیکن ان جملہ تفضیحات میں حضور سید المرسلین وامهات المؤمنین کی تفضیحات و تقبیحات نہائت روح فرسا اور بیخ کن اسلام ہیں اس لئے ان دو قسموں کی احادیث کے تھوڑے تھوڑے نمونے اس غرض سے پیش کئے جاتے ہیں کہ ہمارے غیور مسلمان ان احادیث واہیہ وروایات کا ذبہ کو کتب اسلامی سے خارج فرما کر خدا اور رسول کی خوشنودی کا پروانہ حاصل کریں۔ چونکہ وہ موضوعه عبارات بزرگان دین و معتبران اسلام کے نام نامی سے احادیث مشہور کر دی گئی ہیں اس لئے ہفوات امام بخاری اور بالخصوص خاتمہ کتاب بھلا سے ثابت کر دیا گیا ہے کہ ایسی جملہ احادیث و شمنان رسول و معاندان امہات المؤمنین کے تحائف ہیں جن کو نا محقق محد ثین نے