انوارالعلوم (جلد 9) — Page 254
انوار العلوم جلد 2 ۲۵۴ منهاج الطالبين نہیں کر سکا۔ اللہ تعالی نے توفیق دی تو کتاب میں لکھ دیئے جائیں گے یا کسی اور موقع پر بیان کر دیئے جائیں گے۔ چالیس گر ا بھی ایسے ہاتی ہیں جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ انسان کسی طرح نیک بن سکتا ہے۔ اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک بات پر اس لیکچر کو ختم کرتا ہوں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی ایسی بات ہے جس میں آپ نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ اگر ہم نیک نہ بنیں تو ہماری غرض جو اس جماعت کے بنانے سے ہے وہ پوری نہیں ہو سکتی کیونکہ اس صورت میں ہماری جماعت خدا کے فضل کی وارث نہیں بن سکتی اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ ہم ان اخلاق کو پیدا کریں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے ہمارے لئے ضروری قرار دیتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ دوست جنہوں نے میرے اس سال کے لیکچروں کے نوٹ لئے ہیں اور جنہوں نے یہ لیکچرنے ہیں وہ عملی طور پر ان طریقوں کو استعمال کریں گے تا کہ ہم دنیا کو دکھا سکیں کہ ظاہری اعمال میں بھی ہماری جماعت کے برابر اور کوئی نہیں۔ سچ بات تو یہ ہے کہ اگر ہماری جماعت کا ہر ایک شخص اولیاء اللہ میں سے نہ ہو تو دنیا کو نجات نہیں دلائی جاسکتی اور ہم دنیا میں کوئی تغیر نہیں پیدا کر سکتے۔ یاد رکھو ہمارا مقابلہ دنیا کی موجودہ بدیوں سے ہی نہیں بلکہ ہمارا فرض خیالات بد کی رو سے مقابلہ کرنا بھی ہے۔ اور ہمیں خیالات کے اس دریا کا کا مقابلہ کرنا ہے جو ہر طرف لہریں مار رہا ہے۔ پس ہماری پوزیشن بہت ہی نازک ہے۔ میں احباب سے التجاء کرتا ہوں کہ احباب ایسا ہی بننے کی کوشش کریں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ہمیں بنانا چاہتے ہیں۔ اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا پر اس لیکچر کو ختم کرتا ہوں اور خود بھی اس دعا میں شامل ہوتا ہوں۔ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔ ئیں کیا کروں اور کہاں سے ایسے الفاظ لاؤں جو اس گروہ (یعنی جماعت احمدیہ ) کے ولوں پر کارگر ہوں۔ خدایا مجھے ایسے الفاظ عطا فرما اور ایسی تقریر میں الہام کر جو ان کے ولوں پر اپنا نور ڈالیں اور اپنی تریاقی خاصیت سے ان کے زہر کو دور کر دیں۔ میری جان اس شوق سے تڑپ رہی ہے کہ کبھی وہ دن ہو کہ اپنی جماعت میں بکثرت ایسے لوگ دیکھوں جنہوں نے در حقیقت جھوٹ چھوڑ دیا اور ایک سچا عہد اپنے خدا سے کر لیا کہ وہ ہر ایک شر سے اپنے تئیں بچائیں گے اور تکبر سے جو تمام شرارتوں کی جڑ ہے بالکل