انوارالعلوم (جلد 9) — Page 173
انوار العلوم جلد 9 ۱۷۳ منهاج الطالبين کی ہو تو اُسے تلاش کروں۔ حضرت خلیفہ مسیح الاول سے پوچھا تو آ۔ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا۔ ان کی اس نام کی تو کوئی کتاب نہیں۔ البتہ غنیة الطالبین نام کی کتاب ہے۔ پھر معلوم ہوا کہ اس نام کی کسی اور کی کتاب بھی نہیں ہے۔ پھر خیال آیا کہ ممکن ہے کہ کسی وقت مجھے ہی اس نام کی کتاب لکھنے کی توفیق ملے اور عبد القادر سے مراد یہ ہو کہ اس میں جو کچھ لکھا جائے وہ میرے دماغ کا نتیجہ نہ ہو بلکہ خدا تعالی کی سمجھائی ہوئی باتیں ہوں۔ ہوں اس وجہ سے میں میں۔ نے اس مضمون کا نام مِنْهَا جُ جُ الطَّالِبِينَ الله رکھا ہے۔ اس مضمون کے جن حصوں کا تعلق عرفان الہی اور مسئلہ نجات سے ہے ان میں سے بعض کو تو چھوڑ دوں گا اور جن کا تسلسل مضمون کے لئے ذکر کرنا ضروری ہو گا ان کو مختصراً بیان کروں گا۔ اور اصل بات تو یہ ہے کہ پہلے اس مضمون کے علمی پہلو بیان ہوئے، اب میں عملی پہلو بیان کروں گا۔ اس ضروری اور اہم مسئلہ پر غور کرتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ انسانی پیدائش کی عرض کیا ہے۔ وہ خدا تعالیٰ نے خود بیان کر دی ہے۔ فرماتا ہے۔ وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ا کہ ہم نے انسان کو ایک ہی کام کے لئے پیدا کیا ہے اور وہ یہ کہ عبد بن جائے۔ عبودیت کے معنے عربی میں تذلیل کے ہیں۔ اور تذل کا یہ مفہوم ہے کہ جو دوسرے کا نقش قبول کرے۔ تو عبد کے معنے ہیں حکومت تسلیم کر لینا، نقش تسلیم کر لینا، اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے سوائے اس غرض کے انسان کو اور کسی غرض کے لئے نہیں پیدا کیا گیا کہ میرے نقش کو قبول کرے۔ جب انسان کی زندگی کا یہ مقصد ہے تو ہم اس وقت تک اسے پورا نہیں کر سکتے جب تک خدا تعالیٰ کی صفات کو اپنے اندر جذب نہ کرلیں۔ خدا تعالیٰ نے انبیاء کو بھی اسی غرض کے لئے بھیجا۔ چنانچہ فرماتا ہے۔ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ يُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ها حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰة والسلام دُعا فرماتے ہیں۔ اے ہمارے رب ان میں ایسا رسول بھیجیو جو ان میں تیری آیات پڑھے انہیں شریعت سکھائے، حکمت بتائے اور پاک کرے، تو غالب اور حکمت والا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ رسول کی یہ غرض ہوتی ہے کہ ایمان مضبوط کرے، علم مضبوط کرے ، شریعت سکھائے اور حکمت سکھائے یعنی علم کے بعد عمل سکھائے اور اس طرح پاک کر کے خدا