انوارالعلوم (جلد 9) — Page 170
انوار العلوم جلد 9 ۱۷۰ منهاج الطالبين علیہ الصلوۃ والسلام کو نسبت ہے کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ مسیح فارسی النسل ہو گا۔ ایران کے دارالخلافہ میں بیس کے قریب آدمی احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں اور اس کے متعلق یہ اور بھی خوشی کی بات ہے کہ وہاں ہمارے جو مبلغ گئے ہیں انہیں ہم کوئی خرچ نہیں دیتے۔ وہ شہزادہ عبدالمجید صاحب ہیں جو شاہ شجاع کی اولاد سے ہیں اور لدھیانہ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے خدمت دین کے لئے زندگی وقف کی تھی۔ میں نے انہیں ایران بھیج دیا۔ ان کے تازہ خط سے معلوم ہوا ہے کہ کئی ایسے لوگ جو بار سورخ اور معزز ہیں اور جن کا ہزاروں آدمیوں پر اثر ہے سلسلہ کے متعلق تحقیق کر رہے ہیں۔ ایک اور بات میں سنانا چاہتا ہوں تاکہ معلوم ہو کہ خدا تعالی ہمارے سلسلہ کی کس طرح تبلیغ کر رہا ہے۔ پچھلے سال ترکستان میں گردوں کی جو بغاوت ہوئی تھی وہ ایک شخص شیخ سعید کے ماتحت ہوئی تھی۔ وہ اتنی بڑی بغاوت تھی کہ اس کے فرو کرنے کے لئے ترکوں کو سو لاکھ آدمی جمع کرنے بڑے تھے اور عصمت پاشا وزیر اعظم جیسے مشہور آدمی کو ان کا کماندار مقرر کیا گیا تھا۔ شیخ سعید جب پکڑے گئے اور ان کا بیان لیا گیا تو انہوں نے کہا اگر فلاں واقعہ نہ ہوتا تو میں کبھی بغاوت میں شامل ہوتا۔ کیونکہ میں ارادہ کر چکا تھا کہ میں ہندوستان چلا جاؤنگا اور جماعت احمدیہ میں شامل ہو کر ا کر تبلیغ اسلام کرونگا۔ اگر چہ ان کو ترکوں نے قتل کرا دیا اور وہ اپنے اس ارادہ کو پورا نہ کر سکے۔ مگر اس معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کے بڑے بڑے آدمیوں نے احمدیت قبول کی ہوئی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ یہ صاحب سلسلہ سے پوری طرح واقف نہ تھے ورنہ حکومت کے خلاف بغاوت میں کبھی شامل نہ ہوتے۔ نہ میں نے مالی مشکلات کی وجہ سے کہا ہے کہ اس وقت تک کوئی نیا کام نہ بڑھایا جائے جب تک حالت درست نہ ہو۔ امریکہ کے مشن پر اب خرچ کم کر دیا ہے اور ہندوستان میں آئندہ سال سے زیادہ کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں کی جماعت زیادہ بڑھے اور زیادہ بوجھ اُٹھا سکے مگر جہاں یہ = ضروری ہے کہ ہماری جماعت زیادہ قربانی کرے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جن سامانوں کے ذریعہ وہ قربانی کر سکتی ہے ان کو بڑھایا جائے۔ انگریزی میں مثل ہے کہ سونے کا انڈا لینے کے لئے مرغی کو ضروری ہے کہ جماعت کی مالی اصلاح اور ترقی کے لئے کوشش کی مار نہ ڈالنا چاہئے۔ اس وجہ سے ' جائے۔ اس کے لئے ایک تو یہ ضروری ہے کہ جماعت کے لوگ ایک دوسرے سے تعاون کریں مختلف مقامات پر ٹرنک سازی، سیاہی سازی، لنگیاں : ابنانا، آزار بند بنانا، کلاہ وغیرہ مختلف قسم کی