انوارالعلوم (جلد 9) — Page 85
انوار العلوم جلد 9 ۸۵ مخالفین احمدیت کے بارہ میں جماعت احمد یہ کو نصیحت مارے۔ اس لئے میں اپنے دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو اس قابل بنائیں کہ وہ صداقت اور راستی کے بچے حامل بن سکیں۔ رسول اور دوسرے لوگوں میں فرق قرآن کریم میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر زمانہ میں رسالت کے لئے خدا تعالیٰ بندوں میں سے کسی ایک بندے کو منتخب کرتا ہے، ہر ایک کو رسول نہیں بنا دیتا۔ اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی پاکیزگی طہارت، اخلاص، محبت، جوش ، ہمدردی میں سب سے آگے ہوتا ہے۔ ورنہ پیغام اور احکام الہی تو ایک مؤمن بھی پہنچاتا ہے اور اس طرح وہ بھی رسول ہی ہوتا ہے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ اس کو خدا کا پیغام بذریعہ وحی ملتا ہے۔ یعنی جو کلام اس پر نازل ہوتا ہے وہ فرشتہ لاتا ہے اور نبی اسے تمام بندوں تک پہنچاتا ہے۔ لیکن ہم جو اس کا کلام بندوں تک پہنچاتے ہیں وہ ہمیں فرشتہ کے واسطہ سے نہیں ملتا بلکہ ایک ایسے انسان کی وساطت سے ملتا ہے جسے خدا تعالیٰ رسالت کے لئے منتخب کرتا ہے مگر پیغام دونوں ایک ہی پہنچاتے ہیں۔ فرق اگر ہے تو درجہ کا ہے جس کی وجہ سے ہمارے منتخب کئے جانے سے پہلے خدا تعالیٰ نے اس کو ہم میں سے چن لیا ہوتا ہے۔ اگر ہمارا اخلاص، ہماری محبت، ہماری خلق اللہ سے ہمدردی زیادہ بڑھی ہوئی ہوتی تو خدا تعالیٰ ہمیں براہ راست رسالت کے لئے منتخب کرتا۔ دوسرا فرق جو اس کے اور ہمارے درمیان ہے وہ یہ ہے کہ وہ اپنے اعلیٰ مرتبہ اور مقام اور مقام کی وجہ سے سب کچھ کی وجہ سے سب کچھ براہ راست مشاہدہ کرتا ہے۔ اس وجہ سے جس طرح اس کے اندر ایمان کی لہر اور اخلاص و محبت کا جوش پیدا ہو سکتا ہے ہمارے دلوں میں وہ ایمانی لر اور وہ جوش اخلاص پیدا نہیں ہوتا۔ پس ہر ایک وہ شخص جو ا جو امت محمدیہ میں سے خدا تعالیٰ کے احکام اور اس کے کلام کو دنیا تک پہنچاتا ہے وہ ایک رنگ میں رسول ہی ہے۔ اس لئے اس کے واسطے ضروری ہے کہ وہ بھی ظلی طور پر رسول کریم ﷺ کا علم، معرفت، اخلاص اور محبت الہی اور ہمدردی خلق اپنے اندر پیدا کرے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے بھی اسی جوہر کو اپنے اندر کامل طور پر پیدا کیا جس کی وجہ سے اس زمانہ میں وہی رسالت کے لئے منتخب کئے گئے اور پھر ان کے واسطہ سے ہم بھی پیغام الہی کے پہنچانے والے بنے۔ پس جو لوگ نائب رسول ہو کر رسول منتے ہیں جب تک وہ بھی خدا تعالیٰ کی محبت اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کامل