انوارالعلوم (جلد 9) — Page 84
انوار العلوم جلد 9 ۸۴ مخالفین احمدیت کے بارہ میں جماعت احمدیہ کو نصیحت بھالا یا نیزہ ہے کہ کوئی ڈھال اس کو روک نہیں سکتی کیا یہ واقعہ نہیں کہ بہت سے ایسے لوگ جو سخت سے سخت صداقت کے دشمن ہوئے ہیں اور شب و روز اس کے مٹانے میں مصروف رہے ہیں ان پر بھی بالآخر صداقت نے ایسا اثر کیا کہ وہ اس کے گرویدہ ہو کر سر تسلیم خم کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ہمیں اس سلسلہ میں بھی بکثرت ایسے آدمی نظر آتے ہیں جو ایک وقت سلسلہ کے شدید ترین دشمن تھے اور اپنے بغض و عناد میں جو ان کو سلسلہ سے تھا حد سے بڑھے ہوئے تھے لیکن ایک چھوٹے سے کلمہ نے ہی ان کے قلب پر ایسا اثر کیا کہ گویا ان کو ذبح کر ڈالا اور انہوں نے اپنی ساری عمر پشیمانی میں گزاری اور افسوس کرتے رہے کہ کیوں وہ اس قدر صداقت کی مخالفت کرتے رہے۔ پس اگر ہماری اپنی اصلاح ہو اور ہمارے قلب صاف ہو جائیں اور خدا تعالیٰ کی محبت اور مخلوق خدا کی ہمدردی ہمارے اندر جوش مارنے لگ جائے تو یقینا کسی مخالف کی مخالفت ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی بلکہ ان کی مخالفت ہمارے کام اور ہمارے مقصد میں بڑی بھاری معاون ہو سکتی ہے۔ مخالفین کی مخالفت کس طرح ہماری معاون بن سکتی ہے ابھی گل پرسوں ہی کی بات ہے۔ ایک شخص کا مجھے خط پہنچا ہے۔ وہ نئے احمدی ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے۔ میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ مجھے سلسلہ حقہ کی طرف راہنمائی مولوی شاء اللہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ میں ان کے اخبار کا خریدار تھا اور بہت غور اور توجہ سے اس کو اور ان کی دیگر کتب کو پڑھتا تھا لیکن میرے اندر کوئی تعصب نہیں تھا۔ احقاق حق میرے مد نظر تھا۔ جوں جوں میں ان کتابوں کو پڑھتا تھا۔ مجھے ان کے کلام میں جابجا ہنسی، تمسخر اور فریب نظر آتا تھا۔ تب میں نے خیال کیا کہ حضرت محمد رسول اللہ ا کی گری کے وارثوں سے تو ایسی حرکات سرزد نہیں ہو سکتیں۔ اگر ان کے اندر یہی تقوی اور یہی شرافت رہ گئی ہے تو پھر یقینا یہ جھوٹے ہیں۔ دیکھو دل کی پاکیزگی اور طہارت صداقت کی طرف کس طرح انسان کو کھینچ کر لے آتی ہے۔ حضرت مسیح موعود عَلَيْهِ السَّلام کے پاکیزہ دل سے نکلی ہوئی صداقت نے اس کے دل پر ایسا گہرا اثر کیا کہ مخالفین کی مخالفت اس اثر کو مٹا نہ سکی اور پاکیزہ دل سے نکلی ہوئی صداقت نے اپنا کام کرکے ہی چھوڑا۔ سلسلہ خدا تبھی قلوب کی اصلاح کامیابی کی جڑ ہے میں اسلام کی اور الہی کی کی صورت میں ہو سکتی ہے کہ ہم پہلے اپنے قلوب کی اصلاح کریں۔ خدا تعالیٰ کی محبت ہمارے اندر پیدا ہو اور عام مخلوق کی ہمدردی ہمارے اندر جوش