انوارالعلوم (جلد 8) — Page 53
انوار العلوم جلد ۸ ۵۳ قول الحق ان کے مخالفوں نے کہا کہ ان کی ایک بات بھی پوری نہ ہوئی مگر اس سے ان کی صداقت میں فرق نہ آیا ، اگر حضرت ابراہیم کے متعلق ان کو نہ ماننے والوں نے کہا کہ ان کی سب باتیں غلط نکلیں مگر اس سے ان کے نبی ہونے میں کوئی فرق نہ آیا اگر حضرت عیسی کے متعلق ان کے دشمنوں نے یہ کہا کہ ان کی سب پیشگوئیاں جھوٹی ثابت ہوئیں مگر اس سے وہ جھوٹے ثابت نہ ہوئے اگر رسول کریم ان کے مخالفوں نے آپ کے متعلق کہا کہ آپ کی سب خبریں غلط نکلیں مگر آپ کی صداقت پر اس سے حرف نہیں آیا تو آج مسیح موعود کے دشمن مولویوں نے آکر اگر یہ کہہ دیا کہ آپ کی ساری پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں تو کیونکر آپ کی صداقت میں فرق آگیا۔ منکر منکروں کے مثیل ہوتے ہیں قرآن کریم میں آتا ہے۔ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ہیں لَوْ لَا يُكَلِّمُنَا اللَّهُ أَوْ تَأْتِينَا آيَةً كَذَلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ قَدْبَيَّنَا الْآيَتِ لِقَوْمٍ يُوْقِنُونَ " خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ جاہل لوگ کہتے ہیں کیوں خدا ہمیں خود نہیں کہتا کہ یہ رسول سچا ہے۔ خدا کیوں ہمیں اس کے متعلق الہام نہیں کرتا۔ یا اگر یہ سچا ہے تو کیوں اس کی کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوتی۔ آگے فرماتا ہے ہاں تمہارا یہی حق تھا کہ تم کہتے اسے کوئی نشان نہیں ملا۔ کیوں؟ اس لئے کہ جن لوگوں کے تم جانشین ہو وہ یہی کہتے آئے ہیں بعینہ یہی بات وہ کہتے چلے آئے ہیں جو تم کہتے ہو ۔ کیوں؟ اس لئے کہ جس طرح نبی کا نبی مثیل ہوتا ہے اسی طرح اس نبی کے وقت کے کافر پہلے نبیوں کے کافروں کے مثیل ہوتے ہیں پس اگر محمد ﷺ کے دشمن یہ کہتے ہیں کہ آپ نے کوئی نشان نہیں دکھایا تو ٹھیک کہتے تھے کیونکہ وہ حضرت عیسی کے دشمنوں کے مثیل تھے۔ اور اگر حضرت عیسی کو ان کے دشمن کہتے تھے کہ کوئی نشان نہیں لایا تو سچ کہتے تھے کیونکہ وہ حضرت موسیٰ کے دشمنوں کے مثیل تھے اور اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہی ان کے مخالفوں نے کہا تو ان کا کہنا حق تھا کیونکہ وہ حضرت ابراہیم کے دشمنوں کے مثیل تھے اور اگر حضرت ابراہیم کو ان کے نہ ماننے والوں نے یہ کہا تو انکا حق تھا کیونکہ وہ حضرت نوح کے دشمنوں کے مثیل تھے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ان کے دل مل گئے ہیں اس لئے کہتے ہیں کہ کوئی نشان نہیں لایا۔ حالانکہ ماننے والوں کے لئے بہتیرے نشان ہیں ہاں نہ ماننے والوں کے لئے نہیں۔ شاید کوئی کہہ دے او تاتينا آیة کے معنے یہ نشان ماننے والوں کے لئے ہوتے ہیں ہیں شکر کہ کوئی نشان نہیں لایا یہ نہیں کہ نشان