انوارالعلوم (جلد 8) — Page 39
انوار العلوم جلد A ۳۹ بہائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟ مگر مجھے یقین ہے اور میں خدا کی قسم کھا کر کہتا بہاء اللہ کے کذاب ہونے پر حلف ہوں کہ بہاء اللہ کذاب ہے اور حضرت مسیح موعود خدا تعالیٰ کے سچے نبی۔ جب کہ حضرت مسیح موعود کی تعلیم اور بہاء اللہ کی جماعت سے خارج کرنے کا اعلان تعلیم میں ایسا تباین اور اس قدر اختلاف ہے اور ان لوگوں نے چونکہ اس عہد کو توڑا جو ہم سے کیا تھا اور پھر ہماری جماعت سے وہ سلوک کیا جو شرافت اور انسانیت سے گرا ہوا ہے۔ یعنی احمدی کہلا کر ایسے کاموں میں حصہ لے کر جو احمدیت کی اشاعت کے لئے مخصوص ہیں، در پردہ ان کے خلاف کارروائی کی اس لئے میں حضرت مسیح موعود کے منشاء کے ماتحت اعلان کرتا ہوں کہ ان تینوں یعنی موادی محفوظ الحق - مہر محمد خاں اور اللہ دتہ کو جماعت احمدیہ سے خارج کرتا ہوں اور اس شرمناک اور اخلاق سے گرے ہوئے سلوک کی وجہ سے جو ان لوگوں نے ہم سے کیا کہ اپنے خیالات کو پردہ اخفاء میں رکھا اور نہ صرف یہ کہ بد عہدی کی بلکہ خفیہ خفیہ دوسروں کو ورغلانے کی کوشش کرتے رہے اس وجہ سے یہ حکم دیتا ہوں کہ ہماری جماعت کا کوئی آدمی ان سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھے ۔ میں تو اب بھی ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ ان کے دل کھل جائیں اور جس گڑھے میں یہ گرے ہیں اس سے نکل آئیں۔ اگر ایسا ہو تو اب بھی ہم ان کو اسی طرح اپنے سینہ سے لگانے کے لئے تیار ہیں جس طرح ماں اپنے کھوئے ہوئے بچہ کو لگاتی ہے۔ لیکن اگر وہ تو بہ نہ کریں تو چونکہ ان سے ہمارا تعلق خدا کے لئے تھا اس لئے جو خدا کو چھوڑتا ہے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہمارا اس سے کوئی تعلق ہے۔ (۲۹/۲۵ اپریل ۱۹۲۴ء)