انوارالعلوم (جلد 8) — Page 634
انوار العلوم جلد ۸ میں داخل ہو گئے ان کی یاد کو تازہ رکھیں۔ ۶۳۴ دورہ یورپ پس میں اپنی جماعت کے لوگوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔ خصوصاً ان لوگوں کو جن سے ہمارے شہداء کو جسمانی اور وطنی تعلق تھا یعنی افغانستان کے باشندوں کو ۔ میں نے بتایا ہے ہم ان ملکوں کو چھوڑ نہیں سکتے جہاں ہمارے شہیدوں کا خون یا پینہ بھی گرا ہے۔ اور احساسات کو کوئی چیز کاٹ نہیں سکتی۔ جب بھی یہ چار حرف ک - ا - ب - ل مل کر ہماری آنکھوں کے سامنے آئیں گے ہمارا دل خواہ کتنا ہی غفلت میں کیوں نہ ہو اس میں ایک ہیجان پیدا ہو جائے گا اس لئے اس ملک کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے اور اسے بھی مد نظر رکھنا چاہئے۔ مگر جو لوگ وہاں نہیں جاسکتے وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کچھ لوگوں نے جو زندگیاں وقف کر دی ہیں ہمیں کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ اپنے گھروں میں رہ کر بدلہ لے سکتے ہیں۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس وقت میں ان دوسرے امور کے متعلق جو ایڈریس میں بیان کئے گئے ہیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں سمجھتا اور اس پر اپنی تقریر ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ہمیں ان لوگوں کے انتظام کی بچی توفیق عطا فرمائے جنہوں نے دین کی خدمت میں جانیں دی ہیں خواہ جسمانی طور پر خواہ ذہنی اور فکری طور پر۔ اور ہمارا یہ انتقام انہی چیزوں سے ہو جو اصل قاتل ہیں نہ ان لوگوں سے جو ہتھیار کے طور پر ہیں جن سے مجھے کم از کم کسی قسم کا بغض نہیں ہے۔ (الفضل ۱۱- دسمبر ۱۹۲۴ء)