انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 587 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 587

انوار العلوم جلد ۸ ۵۸۷ دورہ یورپ اثر پیدا کر دیتا ہے اور وہ اس سے پہلے شخص سے مشابہ ہو جاتا ہے۔ چونکہ پہلے شخص کے ساتھ اس کو مشابہت ہوتی ہے اس لئے اس کو بھی اس سے ایک تعلق ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود کی روح کو حضرت مسیح کی روح سے مشابہت نامہ ہے ایسی کہ گویا ایک ہی جو ہر کے دو ٹکڑے ہیں۔ حضرت مسیح موعود نے مسیح کو کشف میں بحالت بیداری دیکھا اور مسیح نے حضرت مسیح موعود سے مل کر کھانا کھایا ایسا ہی آنحضرت ا کو آپ نے بارہا دیکھا اور آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی شدید اور قوی تعلق ہے کہ گویا آپ ہی کے خاندان کے ایک فرد اور بمنزلہ اولاد کے ہیں۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام ارواح کی ہدایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ ایک پیغمبر اگر اپنی اخلاقی اور روحانی طاقتوں میں دوسرے سے مشابہ ہو تو ان کو باہم ایک تعلق ہوتا ہے اور وہ پیغمبر دوسرے جہان میں اس کے مقاصد اور اغراض کی کامیابی کے لئے دعا کرتا ہے۔ احمد کے متعلق ہمارا یسی عقیدہ ہے کہ مسیح کو ان کے ساتھ ایسا ہی تعلق ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ ایک عورت نے حضرت کو اس قدر محنت کرتے ایک عورت کے عجیب سوالات ہوئے دیکھ کر حیرت سے سوال کیا۔) عورت:- آپ ہندوستان جا کر خوش ہوں گے ؟ حضرت صاحب :- میں اپنے کام میں جا کر خوش ہوں گا کیونکہ میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں بہت اور بہتر کام کر سکوں گا۔ میری خوشی کا یہی موجب ہے ورنہ ہندوستان جانا یا یہاں آنا کوئی خوشی کا موجب نہیں میری ساری خوشی کام کرنے میں ہے ۔ عورت:- کیا آپ کام کرنا بہت پسند کرتے ہیں ؟ حضرت صاحب :- یہ میرے متبعین سے پوچھو۔ میں صبح سے لے کر آدھی رات تک کام کرتا ہوں۔ لوگوں کو سلسلہ کی تعلیم دیتا ہوں انتظام جماعت کے جو افسر اور دفاتر ہیں ان کی نگرانی کرتا ہوں اور ان کو ہدایات دیتا ہوں۔ کئی سو خطوط روزانہ دنیا کے مختلف حصوں سے آتے ہیں ان کو خود پڑھتا ہوں اور جواب کے لئے سیکرٹریوں کو ہدایات دیتا ہوں۔ عورت:- کیا آپ آدمیوں سے ملتے ملتے تھک جاتے ہیں؟ حضرت صاحب : کیا کوئی عزیزوں سے تھک جاتا ہے کیا تو تھک جاتی ہے۔ میری خوشی اور آرام تو ان لوگوں سے ملنے ہی میں ہوتی ہے۔ وہ خدا کے لئے آتے ہیں پھر میں خدا کے مہمانوں