انوارالعلوم (جلد 8) — Page 26
انوار العلوم جلد ۸ ۲۶ بہائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟ بہاء اللہ افضل ہے یا حضرت مرزا صاحب بہاء اللہ نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا ہے اور میں اس دعوئی میں ان کو سچا سمجھتا ہوں۔ میں بہاء اللہ کو نبی سمجھتا ہوں ۔ اس نے تشریعی نبوت کا دعوی کیا ہے۔ میں اس کو اس دعوی میں سچا سمجھتا ہوں۔ مجھے علم نہیں کہ قرآن شریف کے کچھ احکام منسوخ ہوئے ہیں یا نہیں۔ جلسہ کے بعد سے میرے ایسے خیالات ہیں ۔ کتاب مبین میں نے مولوی صاحب کے مکان پر دیکھی ہے۔ میں قرآن شریف کے تمام محکموں پر ایمان لاتا ہوں ۔ اور ان پر عمل کرتا ہوں۔ مجھے معلوم نہیں کہ مولوی صاحب کا ارادہ کوئی کتار رادہ کوئی کتاب لکھنے کا۔ کا ہے ہاں ان کا یہ ارادہ ہے کہ اس سارے معاملہ کو حضرت خلیفۃ المسیح کے حضور پیش کریں۔ مجھے معلوم نہیں کہ اب تک مولوی صاحب نے اس کا اخفاء کیوں رکھا۔ ماسٹر اللہ دتہ صاحب سے میری معمولی ملاقات ہے۔ سید عبد اللہ سے میں واقف ہوں۔ میں نے ان کو کوئی کتاب ” مقالہ سیاح " انگریزی نہیں دی۔ مسٹر حشمت اللہ کو بھیجنے کے واسطے میں نے کوئی کتاب نہیں دی۔ میں نے عبداللہ کو کتاب " کلمات مکنونہ " پڑھنے کے واسطے دی تھی۔ یہ کتاب مسٹر حشمت اللہ نے مجھے آگرہ میں دی تھی اور بہتوں کو بھی دی تھی میرے ساتھ حشمت اللہ کی خط و کتابت نہیں ۔ مجھے معلوم نہیں کہ اللہ دتہ نے روزے بھائی رکھے ہوں۔ میں روزانہ صبح عبد اللہ کے مکان پر نہیں جاتا۔ کہیں اتفاقی ملاقات ہوتی ہے ” قرآنی طاقتوں کا جلوہ گاہ" جو مولوی محفوظ الحق صاحب لکھ رہے ہیں میں نے نہ دیکھا مدد اور نہ پڑھا۔ یہ مجھے علم ہے کہ وہ کچھ نوٹ کر رہے ؟ رہے ہیں۔ میں نے ان نوٹوں کے لکھنے میں کچھ نہیں کی۔ الفضل میں جو مضامین نکلے ہیں ان کے متعلق کوئی خاص گفتگو مولوی علمی صاحب سے نہیں ہوئی۔ جب میں ”ٹری ٹوریل" میں تھا میری کوئی خط و کتابت علمی صاحب سے نہیں ہوئی۔ میرا فیصلہ متعلق بہاء اللہ کہ وہ مفتری نہیں جلسہ سے بعد کا اور ”ٹری ٹ ٹری ٹوریل" پر جانے سے قبل کا ہے۔ مولوی علمی صاحب نے کہا تھا کہ یہ معاملہ اہم ہے۔ اس کے متعلق تحقیقات کرنی چاہئے۔ میں نے کہا جب کوئی کتاب نہیں تو کیا تحقیقات کریں۔ اس پر وہ کتاب مبین " ماسٹر نواب الدین سے لائے اور میں نے پڑھی۔ جنوری میں پڑھی۔ بہاء اللہ کی تصنیف ہے ۔ جو رسالہ میں آگرہ سے لایا میں نے پڑھا۔ وہ تراجم اقوال بہاء اللہ ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اگر اس سے قبل بات کھل کر مولوی صاحب کا خیال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوتا تو اچھی بات تھی۔ میرے سامنے مولوی محفوظ الحق صاحب نے کبھی حضرت مرزا صاحب کی پیش گوئیوں پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ مولوی محفوظ الحق علمی صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ بعد قرآن نئی شریعت آسکتی ہے۔ مولوی محفوظ الحق