انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 519 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 519

انوار العلوم جلد ۸ ۵۱۹ دورہ یورپ کا نفرنس مذاہب میں کامیاب لیکچر اور اس کا اثر لندن سے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا پانچواں مکتوب گرامی ( تحریر فرموده ۲۵ ستمبر ۱۹۲۴ء) أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُم - جیسا کہ آپ لوگوں کو تاروں سے معلوم ہو چکا ہو گا خدا تعالی کے فضل سے لیکچر بہت کامیاب ہوا۔ اور جس قدر آدمی ہمارے لیکچر میں تھے اور کسی لیکچر میں نہ تھے، جگہ باقی نہ رہی تھی اور لوگوں نے نہایت غور سے سنا اور بعد میں سر تھیوڈور ماریس ن اور دوسرے لوگوں نے مبارک بادیں دیں۔ اور آدھ گھنٹہ تک مختلف دوستوں کو گھیرے کھڑے رہے اور باتیں کرتے رہے۔ اللہ تعالی کے فضل سے اس علاقہ میں اس قدر شہرت اسلام کی ہو گئی ہے اور احمدیت کا نام مشہور ہو گیا ہے کہ اگر آئندہ محنت سے کام کیا جائے تو بہت بڑی کامیابی کی امید ہے۔ میر صاحب کی وفات کی خبر سے کل سے طبیعت افسردہ ہے اور ادھر کل ایک لیکچر ہے۔ اس حضرت میر ناصر نواب صاحب (مرتب)