انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 512 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 512

انوار العلوم جلد ۸ کہ ان سے زیادہ عربی جانتا ہوں۔ ۵۱۲ دورہ یورپ پروفیسر عبدالحکیم :۔ (طالب علم کو مخاطب کرکے) اس آیت سے یہی ثابت ہے اور اس میں بحث فضول ہے۔ پہلا طالب علم:۔ کیا پہلوں میں سے بھی کسی نے یہ معنی کئے ہیں اور کسی کا ایسا عقیدہ ہے؟ حضرت:۔ یہ سوال معقول ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم دکھائیں چنانچہ مولانا روم ابن عربی دیو بند مدرسہ کے بانی مولانا محمد قاسم اجرائے نبوت کے قائل ہیں۔ طالب علم:۔ مرزا صاحب پر کونسی کتاب نازل ہوئی؟ حضرت:۔ ہر رسول کے لئے کتاب شرط نہیں۔ شریعت کامل اور ختم ہو چکی ہے۔ پہلے ایسے رسول بنی اسرائیل میں آتے رہے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی۔ پروفیسر عبدالحکیم :۔ مگر حضرت مرزا صاحب تو اپنی رسالت کا انکار کرتے ہیں۔ من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب حضرت:۔ یہ تو آپ کی رسالت کو ثابت کرتا ہے کہ میں ایسا رسول نہیں جو کتاب لایا ہو۔ عبدالحکیم :۔ نہیں وہ تو کہتے ہیں کہ رسول بھی نہیں اور کتاب بھی نہیں لایا۔ حضرت:۔ آپ کو واؤ عطف سے غلطی لگتی ہے۔ واؤ مخاطب کے لئے دلیل کے طور پر بھی آتا ہے اور اس کا دوسرا مصرع پڑھو۔ ہاں ملهم استم وز خداوند منذرم اور نذیر قرآن مجید میں رسول کے لئے آیا ہے۔ ۳۳ عبدالحکیم :۔ قرآن مجید کسی نبی کو کسی پر فضیلت نہیں دیتا۔ حضرت:۔ قرآن مجید میں تو لکھا ہے تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ عبدالحکیم :۔ قرآن مجید میں آنحضرت میں ہم نے کہا ہے کہ مجھے کسی پر فضیلت نہیں ۔ حضرت:۔ قرآن مجید آپ کے سامنے ہے نکال کر دکھاویں اور قرآن مجید آنحضرت کا کلام نہیں یہ خدا کا کلام ہے۔ دوسرا طالب علم:۔ آپ مسلمان کو پھر کافر تو کہتے ہیں؟ حضرت:۔ لوگ کافر کے معنے یہ کرتے ہیں کہ وہ جہنم میں چلا جائے گا ہم یہ نہیں کہتے یہ ہمارے اختیار کی بات نہیں اس میں جہنم کا سوال نہیں۔ یہ خدا کا کام ہے۔ یہ ایک ریلیجس ٹرم ہے۔ وہ انکار