انوارالعلوم (جلد 8) — Page 508
انوار العلوم جلد ۸ ۵۰۸ دورہ یورپ ہو گا۔ ہم تو کسی کی خوشامد نہیں کرتے خواہ وہ کوئی ہو ۔ ہم نے گورنمنٹ کو ہمیشہ اس کی غلطیوں سے آگاہ کیا ہے اور صاف صاف کھلے الفاظ میں اس کو بتایا ہے۔ ہمارے ایڈریس اس پر شہادت دے رہے ہیں اور تمام افسروں کو معلوم ہے کہ ہم نے ہمیشہ ان کی غلطیاں ظاہر کی ہیں۔ خوشامد وہ شخص کرے جس کو گورنمنٹ سے کچھ لینا ہو ۔ ہم تو ان کو سلام کرنے کے لئے بھی نہیں جاتے۔ اور کوئی شخص یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ ہم نے کبھی کسی قسم کی خواہش ان سے کی ہو۔ میں اگر کبھی کسی نے کبھی کسی قسم کی خواہش ان سے کی ہو سے ملا ہوں تو میری غرض بعض ان غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوتی ہے جو ملکی مفاد اور ملکی امن کے خلاف ہوتی ہیں نہ کوئی ذاتی غرض آپ لاہور کے رہنے والے ہیں اور آپ کے خاندان کے لوگ اس بات کو اچھی طرح جان سکتے ہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ہم نے کوئی فائدہ اٹھایا ہے یا اس کی خواہش کی ہے۔ عبدالحکیم: کیا آپ کا وفد لارڈ ریڈنگ کے پاس گیا تھا۔ حضرت: ہاں۔ عبدالحکیم :۔ کیا غرض تھی۔ حضرت:۔ اس کے لئے ہمارا ایڈریس واضح ہے ۔ ہم نے اس کو بتایا تھا کہ ہم کو آپریٹ (CO-OPERATE) کر سکتے ہیں اور ان کو غلطیوں سے بھی آگاہ کرنا تھا جو حکومت کی طرف سے ہوتی ہیں۔ عبدالحکیم :۔ مطلب یہ ہے کہ آپ ریڈنگ کے پاس گئے اور اس کو رعایا پرور اور خریت پرور کہتے ہیں۔ حضرت:۔ آپ نے یہ یہ کہاں سے نکالا ہے کہ کہ ہم حریت پرور رکھتے ہیں یا اس قسم کے کے اور الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ ہمارا ایڈریس موجود ہے۔ بغیر دیکھے اور معلوم کرنے کے ایک بات کہنا جس کی اصلیت نہ ہو پسندیدہ بات نہیں ہوتی۔ عبدالحکیم :۔ آپ نے پبلک کی شکایتوں کا بھی ذکر کیا ہے؟ حضرت:۔ میں تو ابھی کہہ چکا ہوں کہ ہمیشہ ہم نے حکومت کی غلطیاں ظاہر کی ہیں اور اس ایڈریس میں موجود ہیں۔ عبدالحکیم :۔ میں نے پڑھا نہیں۔ حضرت:۔ پھر بغیر پڑھنے کے اس قسم کے اعتراض درست نہیں ہیں۔ ہم کسی انسان کی خوشامد