انوارالعلوم (جلد 8) — Page 487
انوار العلوم جلدے ۲۸۷ دورہ یورپ مرضی کو تمہارے تک لایا ہے۔ کیا میں امید کروں کہ تم اس کو دلی شوق سے قبول کرو گے اور اس کے پیغام کے لئے مغربی ممالک میں پہلے جھنڈے بردار ہو گے؟ اور میں تم کو اس علم کے ماتحت جو خدا نے مجھے دیا ہے یقین دلاتا ہوں کہ سب قومیں تم سے برکت پائیں گی اور آئندہ آنے والی نسلیں تم پر برکت بھیجیں گی اور تم خدا میں ہو کر غیر فانی ہو جاؤ گے۔ (الفضل ۱۸۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء)