انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 389 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 389

انوار العلوم جلد ۸ ۳۸۹ دورہ یورپ کتابیں پڑھنا یا اس سے باتیں کرنا بلکہ یہاں تک کہ اس سے مصافحہ کرنا ایسے زبوں جرائم ہیں کہ ان کے مرتکب کو دائرہ اسلام سے خارج کر دینے کے لئے کافی ہیں۔ باوجود ہر قسم کی مخالفت کے لوگوں کے قلوب سلسلہ کے مقدس بانی کی طرف کھنچے جانے لگے اور جو کوئی بھی آپ سے ملتایا آپ کی کتابیں پڑھتا وہ آر پڑھتا وہ آپ کی صدا پ کی صداقت سے بے حد متاثر ہو تا حتی کہ اس وقت جبکہ ۱۹۰۸ء میں آپ نے وفات پائی (اپنے مسیحیت کے دعوے کے ۱۸ برس بعد ) آپ کے پیروؤں کی تعداد چالیس کس سے ہزاروں لاک الاکھوں تک پہنچ گئی اور آپ کے سلسلے نے آر ہندوستان کے کے غیر ممالک مثلاً افغانستان، برما سیلون اور افریقہ میں بھی پیرو پیدا کر لئے۔ آپ کی وفات کے بعد آپ کے پہلے جانشین استاذی المکرم حضرت مولوی نور الدین کے زمانہ میں سلسلہ بدستور ترقی کرتا چلا گیا اور پھر خلیفہ اول کی وفات کے بعد جبکہ (یہ مضمون) لکھنے والا اللہ کے فضل سے سے جماعت احمدیہ کا امام مقرر کہ مقرر کیا گیا تو سلسلہ اور بھی سرء اور بھی سرعت سے پھیل رہا ہے۔ اس وقت انگلینڈ، جرمنی، اضلاع متحدہ امریکہ مغربی افریقہ گولڈ کوسٹ ، مصر ، فارس ، بخارا ماریشس اور آسٹریلیا میں باقاعدہ مشن کام کر رہے ہیں اور ہندوستان سے باہر افغانستان ، بخارا فارس ، عراق ، عرب حجاز ، سیریا ، مصر ، الجیریا، زنجبار کینیا یوگنڈا‘ نثال (جنوبی امریکہ ) گولڈ کوسٹ (گھانا) سیرالیون، نائیجیریا سیلون برما سٹریٹ سیٹلمنٹ ، جزائر فلپائن ، ماریشس، آسٹریلیا، فرانس، انگلینڈ ہالینڈ اضلاع متحدہ امریکہ ٹرینیڈاڈ اور کوسٹا ریکا میں احمد یہ جماعتیں پائی جاتی ہیں۔ ایک انگریزی رسالہ اور پانچ اردو اخبارات و رسائل سلسلہ کے مرکز سے شائع ہوتے ہیں۔ ایک بنگالی رسالہ بنگال سے نکلتا ہے ایک انگریزی اور ایک تامل اخبار سیلون سے شائع ہوتے ہیں ایک فرانسیسی اخبار ماریشس سے شائع ہوتا ہے اور ایک سہ ماہی رسالہ امریکہ سے شائع ہوتا ہے جماعت کی تعداد دس لاکھ کے قریب ہے اور اس میں تمام اقوام و مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔ عیسائی ، سکھ ، ہندو، یہودی، زرتشتی اور اسلام کے مختلف فرقوں کے لوگ سلسلہ میں شامل ہو چکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ اضلاع متحدہ امریکہ میں تبلیغ کا کام صرف تین سال ہوئے شروع کیا گیا تھا اور اس قلیل عرصہ میں وہاں ایک ہزار سے کچھ اوپر افراد سلسلہ میں داخل ہو گئے۔ احمدیت اسلام سے وہی نسبت رکھتی ہے جو کہ عیسائیت اپنی سلسلہ کا تعلق اسلام سے ابتداء ابتداء میں یہودیت سے ر تھی۔ جیسا کہ میں نے پہلے بیان رکھتی تھی۔