انوارالعلوم (جلد 8) — Page 3
انوار العلوم جلد ۸ تائید دین کا وقت ہے تائید دین کا وقت ہے تحریر فرموده ۱۵۔ فروری ۱۹۲۴ء) أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ تمام احباب اور مخلصین جماعت کو اس امر کا علم ہے کہ ملک نا قوم کی اصلاح اور اسلام کی طرف واپس لانے کے لئے ایک سال کے قریب سے ایک زبردست جدوجہد ہو رہی ہے اور خدا تعالٰی کے فضل سے دوسری تمام جماعتوں کی نسبت ہمیں زیادہ کامیابی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے۔ سینکڑوں دوست ہماری جماعت کے ان علاقوں میں تین تین ماہ کے لئے کام کر چکے ہیں اور سینکڑوں جانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ ان سہ ماہی وار جانے والوں کے علاوہ ایک مستقل عملہ اس علاقہ میں رکھنا پڑتا ہے جو کام کو ایک طرز پر جاری رکھ سکے اور نئے آنے والوں کو پچھلوں کے کام اور ان کے علم سے واقف رکھ سکے اور ان کے کام کی نگرانی بھی کر سکے اور یہ عملہ نگرانی و دیگر اخراجات تعلیم و غیرہ ایک کثیر رقم کا خرچ چاہتے ہیں۔ اس وقت تک تمیں ہزار روپیہ سے زیادہ اس مد میں سو سو روپیہ دینے والے دوستوں کی ہمت سے جمع ہو چکا ہے اور اس کا اکثر حصہ خرچ ہو چکا ہے بہت ہی قلیل رقم باقی ہے اور اب اخراجات کی تنگی کا سخت خوف ہے حتی کہ ڈر ہے کہ کام کو نقصان نہ پہنچے ۔ احباب کو جلسہ سالانہ پر معلوم ہو چکا ہے کہ ہم صرف ملکانا قوم میں ہی تبلیغ نہیں کر رہے بلکہ اسی ضمن میں بعض ہندو اقوام میں بھی زور سے تبلیغ جاری ہے اور ان میں اس تحریک کو کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے ۔ ملک کے مختلف حصص میں بعض اقوام اہل ہنود اسلام لانے کے لئے تیار ہیں اور بعض قو میں اسلام کو قبول کرنے بھی لگ پڑی ہیں جن میں سے بعض کا حال تو احباب کو معلوم ہوتا رہا ہے اور بعض کا حال ابھی مصلحتا عام طور پر شائع نہیں کیا جاتا اور یہ تبلیغ بھی بہت سے خرچ چاہتی ہے ۔