انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 340 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 340

انوار العلوم جلد ۸ ۳۰ احمدیت یعنی حقیقی اسلام مسیح موعود کی تعلیم کا اثر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے بیان کر چکنے کے بعد میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اس تعلیم کا اثر آپ کی جماعت پر کیا ہوا ہے؟ پر یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خیالات موجودہ کا آئینہ نہ تھے بلکہ زمانہ کی رو اور اس کے میلان کے بالکل خلاف تعلیم لے کر آئے تھے ۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو اس زمانہ میں خیالات کی رو دوجہات کی طرف مائل ہے۔ ایک تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اور بندہ کے درمیان کوئی گہرا تعلق نہیں ہونا چاہئے بلکہ انسان کو آزادی ملنی چاہئے ۔ چنانچہ تمام جدید مذاہب اور قدیم مذاہب اپنے آپ کو اس رو کے مطابق بنا رہے ہیں اور عبادات کی حقیقت کو بدل کریا ان میں کمی کر کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری رو اس زمانہ میں یہ چل رہی ہے کہ لوگ فیصلہ کر بیٹھے ہیں کہ تمدنی بنیاد جو پچھلے کئی سو سال میں دنیا میں قائم ہوئی ہے اس میں کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے۔ نہ اس لئے کہ وہ تمدن اعلیٰ اور اکمل ہے بلکہ اس لئے کہ لوگ اس کے عادی ہو چکے ہیں اور اب وہ اس کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔ نئے اور پرانے سب مذاہب اپنی تعلیمات کو اس تمدن کے مطابق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ جانتے ہیں کہ وہ اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ چنانچہ سود پر دہ کثرت ازدواج ایسے تمام امور کے متعلق تمام مذاہب اپنی پوزیشن کو صاف کرنے کی فکر میں ہیں اور اپنی تعلیم کو رائج الوقت تمدنی خیالات کے مطابق بنا رہے ہیں ۔ مگر بر خلاف تمام لوگوں کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تعلیم کی بنیاد خالص مذہب پر رکھی ہے اور رائج الوقت خیالات پر ان کی بنیاد نہیں رکھی۔ پس آپ حقیقی معنوں میں مصلح تھے نہ کہ زمانہ کے منہ میں نے کی مانند۔ کہ جو کچھ وہ بجانا چاہتا تھا آپ نے اس کو بلند آواز سے کہہ دیا ۔ آپ نے زمانہ کی دونوں موجوں کا مقابلہ کیا مذہبی آزادی کا بھی اور تمدنی غلامی کا بھی۔ آپ نے نہ تو عبادات میں کمی کی نہ ان کو اڑایا بلکہ آپ نے اسلام کے قدیم حکم کی طرف دنیا کو توجہ دلائی اور عبادات کی حقیقت کو لوگوں پر ظاہر کیا اور ان کے دلوں میں عبادت کا سچا جوش پیدا کر کے خدا تعالیٰ سے ان کے تعلق کو مضبوط کیا۔ نہ صرف فرض نمازوں کی طرف لوگوں کو توجہ دلائی بلکہ نوافل پر کار بند ہونے کی بھی