انوارالعلوم (جلد 8) — Page 198
انوار العلوم جلد ۸ ۱۹۸ احمدیت یعنی حقیقی اسلام آپ نے دیکھا وہ ایک کشف تھا خد اتعالیٰ کی صورت جو دکھائی گئی وہ تصویری زبان میں اس تعلق کا تجسم تھا جو خدا تعالیٰ کو آپ سے تھا اور دستخط وغیرہ سے ؟ ستخط وغیرہ سے بھی یہی مراد تھی کہ آپ کا مدعا اور آپ کی خواہشات خدا تعالی پوری کرے گا۔ اور سیاہی جو آپ کے کپڑوں پر گری بلکہ اس شخص پر بھی گری جو آپ کے پاس بیٹھا ہوا تھا وہ بھی واقع میں خدا تعالیٰ کے قلم کی سیاہی نہ تھی کیونکہ خدا تعالیٰ تو نہ قلم استعمال کرتا ہے نہ سیاہی بلکہ وہ رنگ خدا تعالٰی نے اپنی صفت خلق کے ساتھ خارج میں پیدا کر کے گرا دیا تھا تاوہ آپ کے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی ایک نشان ہو اور خدا تعالیٰ کی صفت خلق پر یقین کیا جاسکے اور لوگ سمجھ سکیں کہ اللہ تعالٰی بلا ظاہری سامانوں کے اشیاء کو پیدا کر سکتا ہے اور اس کی صفت خلق آج بھی اسی طرح اپنا کام کر رہی ہے اور کر سکتی ہے جس طرح کہ ابتدائے پیدائش میں وہ کام کرتی تھی۔ اب میں ایک نشان آپ کا ایسا پیش کرتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ : تا ہے کہ جس طرح خدا پیدا کرتا ہے اسی طرح جب وہ یہ حکم دیدے کہ یہ امر نہ ہو تو وہ نہیں ہو سکتا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صفت خلق کلی طور پر اللہ تعالی میں ہی پائی جاتی ہے اور اس کے کسی غیر کو اس میں دخل نہیں ہے کیونکہ اگر غیر کو بھی حصہ ہوتا تو اللہ تعالٰی کے اس فیصلہ کے باوجود کہ فلاں کام نہ ہو ان ہستیوں کے ذریعہ سے وہ کام ہو سکتا تھا۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ آپ کا ایک دشمن سعد اللہ نامی تھا جولدھیانہ کے مشن سکول میں مدرس تھا سخت بد گو تھا۔ ہمیشہ آپ کے خلاف نظمیں اور مضمون شائع کرتا رہتا تھا اور ان با میں ایسی گندی گالیاں دیتا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ شرفاء ان گالیوں کو خیال میں بھی لاسکتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود اس کی نسبت فرماتے ہیں کہ شاید اور کسی شخص نے کسی نبی کو اس قدر گالیاں نہ دی ہونگی ۔ جس قدر کہ اس شخص نے مجھے گالیاں دی تھیں انہی گالیوں کے ساتھ یہ شخص یہ بھی شائع کرتا رہتا تھا کہ چونکہ مرزا صاحب نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ جھوٹے ہیں اس لئے وہ تباہ ہو جائیں گے اور اپنی اولاد کی نسبت جو خبریں شائع کرتے ہیں وہ بھی پوری نہ ہونگی اور وہ نامراد ہی رہیں گے۔ جب اس شخص کی گالیاں حد سے بڑھ گئیں اور بہتوں کے لئے یہ شخص ٹھو کر کا موجب ہوا تو حضرت مسیح موعود نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ خدایا اس شخص کے لئے کوئی نشان ظاہر کر۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ کی دعا سن لی اور چونکہ یہ شخص ہدایت سے دور ہو: ہدایت سے دور ہو چکا تھا اور خود