انوارالعلوم (جلد 8) — Page 159
انوار العلوم جلد ۸ ۱۵۹۰ احمدیت یعنی حقیقی اسلام دھوتا ہے۔ اس میں علاوہ طہارت اور صفائی کے فائدہ کے جس پر اسلام نے خاص زور دیا ہے روحانی فائدہ بھی ہے اور وہ یہ کہ اس طرح ان تمام راستوں کی حفاظت ہو جاتی ہے جن کے ذریعہ سے خیالات پراگندہ ہوتے ہیں۔ یعنی حواس خمسہ کان ناک آنکھ منہ اور قوت لامسہ کے قائم مقام ہاتھ اور پاؤں کی۔ جو لوگ روحانیت کا درک رکھتے ہیں وہ اس نکتہ کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ مگر افسوس ہے کہ بوجہ قلت گنجائش میں تفصیل سے اس کو بیان نہیں کر سکتا۔ اسلام نے ان دونوں امور کی طرف خود اس کام کے نام سے اشارہ کیا ہے یعنی وضو کے لفظ سے جس کے معنی صفائی اور خوبصورتی کے ہیں۔ پس اس کا نام ہی دلالت کرتا ہے کہ اس فعل کے ذریعہ سے ظاہری صفائی بھی ہو جاتی ہے جو باطنی صفائی کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس سے نماز بھی خوبصورت ہو جاتی ہے یعنی اس کے ذریعہ سے خیالات پراگندہ ہونے سے بچ جاتے ہیں اور نماز میں وہ حقیقت پیدا ہو جاتی ہے جس کے لئے وہ ادا کی جاتی ہے۔ وضو کرنے کے بعد انسان قبلہ رخ ہو کر کھڑا ہو جاتا ہے جس سے اسے ابراہیم کی قربانیوں اور ان کے نیک نتائج کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے۔ پھر وہ بعض مقررہ عبارات پڑھتا ہے جو تین روحانی امور پر مشتمل ہیں ۔ اول خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید پر کہ اس سے خدا تعالیٰ کا صفاتی وجود اس کے سامنے آجاتا ہے اور اس کا دل جوش محبت اور غلبۂ اخلاص سے حرکت میں آجاتا ہے اور ایک خاص کشش اس کو اللہ تعالی کی طرف پیدا ہو جاتی ہے۔ دوسرے اس اقرار پر کہ بندہ اپنی تمام ترقیات میں اللہ تعالیٰ کی نصرت اور اس کی مدد کا محتاج ہے اس سے اس کے دل میں اپنی کمزوریوں پر اطلاع ملتی ہے اور وہ اپنی اصلاح اور اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے کی طرف مائل ہوتا ہے تیسرے دعا پر کہ جو گویا اصل جڑ ہے نماز کی۔ اس کے ذریعہ سے انسان اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتا ہے اور اس کی محبت کی روح کو اپنی محبت کی روح پر ڈال کر اس سے وہ فیوض حاصل کرتا ہے جو روحانی طور پر بالکل اس مادہ تناسل سے مشابہ ہیں جو ایک نر اور مادہ کے اجتماع سے پیدا ہوتا ہے اور ایک نئی مخلوق اس سے ظاہر ہوتی ہے غرض اسلامی نماز اپنے اندر ایسے کمالات رکھتی ہے کہ انسانی عقل اس کی خوبیوں کو دیکھ کر دنگ رہ جاتی ہے مگر شرط یہی ہے کہ ان شروط سے ادا کی جائے جو اسلام نے اس کے لئے مقرر کی ہیں ورنہ وہ کچھ اثر نہ کرے گی اور خواہ مخواه نماز گزار نماز پر حرف گیری کرے گا۔ نماز کے ادا کرنے میں شریعت اسلام نے جو ظاہری علامات مقرر کی ہیں وہ بھی نہایت