انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 140

انوار العلوم جلد ۸ ۱۴۰ احمدیت یعنی حقیقی اسلام لوگوں کی ربوبیت کرتا ہے افریقہ کے لوگوں کی بھی ربوبیت کرتا ہے اور جس طرح وہ ان سب لوگوں کی جسمانی ربوبیت کرتا ہے روحانی بھی کرتا ہے چنانچہ قرآن کریم اس اصل کے ماتحت یہ حیرت انگیز انکشاف کرتا ہے اور اس زمانہ میں کرتا ہے جبکہ قوم پرستی اور ملکی تعصبات کا دور دورہ تھا جبکہ لوگ عام طور پر یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ دوسرے ممالک کے لوگوں میں نبوت کا خیال بھی پایا جاتا ہے یا نہیں۔ وَإِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذیر کوئی قوم دنیا کے پردے پر ایسی نہیں ہے جس میں اللہ تعالی کی طرف سے انکی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی نہ بھیجا ہو ۔ پھر ایک دوسری جگہ فرماتا ہے وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُوْلًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ فَمِنْهُمْ مَنْ هَدَى اللَّهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَةُ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبین ۵۸۔ یعنی ہم نے یقینا ہر ایک قوم میں رسول بھیجے ہیں یہ پیغام دیکر کہ اللہ کی عبادت کرو اور سرکش اور شریر لوگوں کی باتوں میں نہ آؤ ۔ پس بعض لوگ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایمان لے آئے اور بعض اپنی گمراہی میں ہی پڑے رہے ۔ پس جاؤ اور ساری دنیا میں پھر کر دیکھو تمہیں ہر قوم میں نبیوں کی خبر ملے گی اور ان لوگوں کا انجام جنہوں نے خدا کے نبیوں کی مخالفت کی معلوم ہو جائے گا۔ حدیث نبی کریم اللہ میں بھی آتا ہے کہ بعض لوگوں نے رسول کریم ا سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا کبھی فارسی زبان میں بھی الہام ہوا ہے ؟ آپ نے فرمایا ہاں فارسی زبان میں بھی خدا تعالیٰ نے ایک نبی پر کلام بھیجا تھا ، رَبُّ الْعَلَمِینَ کی صفت کے ماتحت جو اسلام نے یہ انکشاف کیا ہے اس کو دیکھو کہ کس طرح ایک جملہ سے جو ساری دنیا میں اور سب مذاہب کے پابندوں میں مشترک تھا کیسی نئی صداقت پیدا کر دی ہے اور کس طرح تمام بنی نوع انسان میں اخوت کی روح پھیلا دی ہے۔ اس تعلیم کے ماتحت ایک مسلمان کو کسی مذہب کے بزرگوں سے پر خاش نہیں ہو سکتی کرشن رامچندر 'بدھ' زردشت، کنفیوشس اسی طرح ایک مسلمان کے نبی ہیں جس طرح کہ موسیٰ اور مسیح ۔ صرف یہ فرق ہے کہ ان کے نام قرآن کریم میں چونکہ آگئے ہیں وہ ان کی نسبت زیادہ وثوق کے مقام پر ہیں اسلام کی پوزیشن اس ایک نکتہ کی وجہ سے کیسی اعلیٰ ہو گئی ہے۔ دنیا کے کسی گوشہ میں کسی علاقہ میں کسی نئے مذہب کا علم ہو کسی نبی کا پتہ لگے ایک مسلمان کا دل بجائے ایک نئے حریف کا خیال کر کے منقبض ہو جانے کے ایک نئے مصدق قرآن کی بشارت کی خبر سمجھ کر خوش ہو جاتا ہے کیونکہ کیا یہ سچ نہیں کہ اسلام نے خدا تعالی کو رَبُّ الْعَلَمِينَ ثابت کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس کا فضل عرب اور شام سے ہی < ۵۹