انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 71

انوار العلوم جلد ۸ قول الحق دنیا کے لئے زحمت ہوئے نہ کہ رحمت۔ کسی نے سچ کہا ہے " کو آپ !۔ ہے ۔ تو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ۔ ہم ۔ کہتے ہیں جس طرح حضرت مرزا صاحب نے کہا ہے کہ مجھ پر کمالات ختم ہوئے اسی طرح محمد نے کہا ہے کہ میں خاتم النبین ہوں اور اس کے یہ معنی کر کے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا آپ لوگوں نے مان لیا ہے کہ رسول کریم ال ( نَعُوذُ بِاللهِ ) دنیا کے لئے زحمت تھے رحمت نہ تھے۔ تم نے حضرت مرزا صاحب پر جو اعتراض کیا ہے اس کا ہمارے پاس تو جواب ہے مگر تمہارے اس اعتراض کا کوئی جواب نہیں جو تمہارے خیال کی وجہ سے رسول کریم ال پر پڑتا ہے کیونکہ حضرت مرزا صاحب نے تو لکھا ہے کہ میرے بعد کسی کو کمال حاصل نہیں ہو سکتا سوائے اس کے جو میری پیروی سے کا کامل بنے۔ کہ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ آپ کے بعد صاحب کمال ہو نگے مگر آپ کے اتباع سے ' لیکن تم لوگوں ۔ لوگوں نے نبوت کا دروازہ بند کر دیا اور تمہارے اعتقاد کے رو سے اب کسی کو کمال حاصل نہیں ہو سکتا۔ ۳۷ نہ پھر کہا گیا ہے مرزا صاحب لکھتے ہیں خدا تعالیٰ نے دستخط کرتے وقت خدا تعالی کا قلم چھڑکنا فلم چھڑکا اور اس سے سرخی کے نشان کپڑے پر پڑ گئے لیکن اگر خدا نے قلم چھڑکا تھا تو خدا کا ہاتھ مانا پڑا اور خدا محدود ہو گیا پھر اس چھینٹے سے سارا قادیان ہی بہہ جانا چاہئے تھا کیونکہ خدا کا ہاتھ انسان کے ہاتھ جتنا نہیں ہو سکتا۔ بلکہ بہت بڑا ہو گا۔ میں کہتا ہوں یہ لوگ کیسے نادان ہیں خدا تعالی کے ہاتھ اور پاؤں کا ذکر حدیثوں میں پڑھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں خدا کا ہاتھ ہونے سے وہ محدود ہو گیا۔ دوزخ کے متعلق حدیث میں آتا ہے کہ وہ کہے گی میں ابھی نہیں بھری اس وقت خدا اس میں اپنا پاؤں ڈالے ں ڈالے گا اور وہ کہے گی اب میں بھر گئی ہوں۔ ۳۔ یہ لوگ اہل حدیث کہلاتے ہیں مگر بخاری اور مسلم بھی نہیں مانتے۔ اگر خدا تعالیٰ کا پاؤں دوزخ میں پڑا اور وہ بھر گئی تو خدا کا پاؤں محدود ہو گیا پھر قادیان خدا کے چھینٹے سے نہیں بہہ سکتی کیونکہ خدا تعالٰی کے اور چھینٹوں کا بھی ذکر آتا ہے جن پر وہ پڑیں گے وہ بہہ نہیں جائیں گے بلکہ زندہ ہو جائیں گے۔ چنانچہ آتا ہے دوزخی جب دوزخ سے نکالے جائیں گے تو جل کر کوئلہ ہو چکے ہوں گے اس وقت خدا ان پر زند ا ان پر زندگی کے پانی کا چھینٹا دے گا اور وہ زندہ ہو جائیں گے ۳۹ میں کہتا ہوں جس ہاتھ سے اس وقت دے گا اس سے اس نے وہ چھینٹا دیا جس کا ذکر حضرت مرزا صاحب نے کیا ہے کیا کوئلہ سے انسان زندہ ہو جائیں گے یا بہہ جائیں گے۔ اگر وہاں بہہ نہیں جائیں گے بلکہ نتیجہ یہ ہو گا کہ زندہ ہو جائیں گے تو اسی طرح حضرت مرزا صاحب پر جو چھینٹا پڑا اس سے آپ زندہ