انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 65 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 65

انوار العلوم جلد ۸ ۶۵ قول الحق رہی تھی رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو فرمایا تم نے اس کی حالت دیکھی جب اس کو بچہ مل گیا تو آرام سے بیٹھ گئی خدا اس سے بھی زیادہ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے جتنی کہ ماں اپنے بچہ سے کرتی ہے۔ کہ اس طرح آپ نے سب بندوں کو خدا کا بچہ بلکہ اس سے بڑھ کر قرار دیا ہے۔ پھر ولد کے معنی لغت میں مقرب کے لکھے ہیں ہی کر لو۔ حضرت مرزا صاحب اور مریمیت کا درجہ کا پھر کہتے ہیں مرزا صاحب نے حاملہ ہونے کا دعوی کیا۔ کیونکہ کہتے ہیں پہلے میں ۲۲ مریم تھا پھر عیسی بن گیا۔ مگر یہ اعتراض ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے بعض مؤمن مریم کی طرح ہیں اے اور بعض فرعون کی بیوی کی طرح ۔ اس لئے سب مؤمنوں کو حمل بھی ہونا چاہئے۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک وقت مریم کی طرح کہا گیا اور بعد میں عیسیٰ تو حمل کہاں سے نکل آیا ۔ اگر حضرت عیسیٰ کا درجہ مریم سے بڑا ہے اور قرآن کریم کہتا ہے کہ مومن پر ایک درجہ مریمیت کا آتا ہے تو میں پوچھتا ہوں اس عیسی پر جو مریم کے پیٹ سے پیدا ہوا یہ درجہ آیا تھا یا نہیں۔ اگر آیا تھا تو وہ جس طرح مریم عیسی بن گیا تھا اسی طرح حضرت مسیح موعود بھی بن گئے۔ اگر نہیں آیا تھا تو پھر وہ عیسی نہیں بن سکتے کیونکہ قرآن کہتا ہے مؤمن پر پہلے مریمیت کا درجہ آتا ہے۔ حضرت عیسی کی ماں مریم کو جانے دو کہ یہ جسمانی رشتہ ہے روحانی لحاظ سے خدا تعالیٰ فرماتا ہے مومن مریم کے درجہ پر آتا ہے اور مریم کی صفت یہ بتائی کہ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا۔ ۳۔ وہ نبی نہیں ہوتا مگر مقدس اور عیبوں سے پاک ہوتا ہے اگر حضرت عیسیٰ پر یہ زمانہ آیا اور ضرور آیا تو وہ اس زمانہ میں مریم تھے اور پھر جس طرح اس سے بغیر حمل کے عیسی بن گئے اسی طرح حضرت مرزا صاحب بھی مریم کے درجہ سے عیسی بن گئے اگر حضرت عیسیٰ پر مریمیت کا زمانہ نہیں آیا تو نَعُوذُ بِاللهِ کہنا پڑے گا کہ وہ گندے اور ناپاک تھے پس یا تو یہ مانو کہ نبوت سے پہلے وہ نجس اور ناپاک زندگی بسر کرتے تھے یا یہ کہو کہ پاک زندگی بسر کرتے تھے مگر نبی نہ تھے۔ اگر ان پر نجس میں مبتلاء ہونے کا زمانہ آیا تو یہ اور بھی خطرناک حملہ ہے اور اگر تقدیس تھی مگر نبوت نہ تھی تو وہ بھی اس زمانہ میں قرآن کریم کی اصطلاح میں مریم تھے پھر جس طرح وہ عیسی بنے اسی طرح حضرت مرزا صاحب بھی بن گئے۔ پھر کہا گیا ہے مرزا صاحب نے حضرت عیسی کا باپ ہونے کا دعوی کیا حضرت عیسی کا باپ بننا ہے اور وہ اس طرح کہ کہتے ہیں مریم سے عیسی بن گئے حالانکہ