انوارالعلوم (جلد 7) — Page 585
انوار العلوم جلدے ۵۸۵ ذكرة الامير فساد کا مقابلہ کیا جائے تو انہوں نے اللہ تعالی کے حکم اور اسلام کے مفاد کو اپنے خیالات پر ترجیح دی اور زمانے کے اثرات سے متاثر ہونے سے انکار کر دیا اور اپنے ہاتھ سے اپنے گلوں میں اطاعت کی رسی ڈال لی اور خوشی سے اس امر کیلئے تیار ہو گئے کہ اسلام کی بہتری کو مد نظر رکھ کر جس طرف اور جدھر بھی وہ ہاتھ اشارہ کرے جس پر وہ جمع ہو گئے ہیں وہ بلاعذر اور بلا حیلہ ادھر کو چل دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے اور کسی تکلیف کو خیال میں نہ لائیں گے اور یہی نہیں کہ انہوں نے منہ سے یہ اقرار کیا بلکہ عملاً اسی طرح کر کے بھی دکھایا اور اس وقت ان میں سے کئی اپنے وطنوں اسے دور اپنے ہو اپنے بیوی بچوں سے دور روپیہ ۔ سے دور روپیہ کیلئے نہیں بلکہ سخت مالی اور جانی تکلیف اٹھا کر خلیفہ وقت کی اطاعت میں اشاعت اسلام کر رہے ہیں اور بہت ہیں جو اس انتظار میں ہیں کہ کب ان کو حکم ملتا ہے کہ وہ بھی سب دنیاوی علاقوں کو توڑ کر اللہ تعالی کے جلال کے اظہار کیلئے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔ وَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ ينتظري فَجَزَاهُمُ اللَّهُ عَنَّا أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔ وہ اللہ تعالٰی کیلئے مارے پیٹے جاتے ہیں اور گھروں سے نکالے جاتے ہیں اور ان کو گالیاں دی جاتی ہیں اور حقیر سمجھا جاتا ہے مگر وہ سب کچھ برداشت کرتے ہیں کیونکہ ان کے دل منور ہو گئے اور ان کی باطنی آنکھیں کھل گئی ہیں اور انہوں نے وہ کچھ دیکھ لیا جو دوسروں نے نہیں دیکھا وہ ماریں کھاتے ہیں مگر دوسروں کی خیر خواہی کرتے ہیں، ذلیل کئے جاتے ہیں لیکن دوسروں کیلئے عزت چاہتے ہیں۔ وہ کون ہیں جو اس وقت اسلام کی حفاظت اور اس کی اشاعت کیلئے امریکہ میں تنہا لڑ رہا ہے اور گو ایک وسیع سمندر میں ایک بلبلے کی طرح پڑا ہوا ہے مگر اس کا دل نہیں گھبراتا۔ وہ ایک مردہ تھا جسے مسیح محمدی نے اپنے ہاتھ سے زندہ کیا ہے اور وہ اس لئے تن تنہا امریکہ کو اسلام کے حلقہ غلامی میں لانے کیلئے کوشاں ہے کہ وہ جانتا ہے کہ ایک زندہ کروڑوں مردوں پر بھاری ہے۔ کئے وہ کون ہیں جو انگلستان میں اشاعت اسلام اسلام کر رہے ہیں ؟ وہ یہی مسیح محمدی" کے زندہ ہوئے لوگ ہیں اور گو جسمانی طور پر انگلستان نے ہندوستان کو فتح کر لیا ہے مگر وہ یہ جانتے ہیں کہ انگلستان کی روح مرچکی ہے وہ خدا سے دور جا پڑا ہے وہ اس زندگی کے پانی کی بوتلیں لے کر جس سے مسیح نے ان کو زندہ کیا ہے دوسروں کے زندہ کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔