انوارالعلوم (جلد 7) — Page 550
انوار العلوم جلدے ۵۰ دعوة الامير اور مصیبت ہو اور گو مخالفین نے اس امر پر خاص زور دیا کہ آپ زلزلے کے لفظ کے کچھ اور معنے نہ قرار دیں مگر آپ نے متواتر ان کے اعتراضات کے جواب میں ہی لکھا کہ جبکہ الہی محاورات میں اختلاف معانی پایا جاتا ہے تو میں اس لفظ کو ایک معنے میں حصر نہیں کر سکتا۔ پیشگوئی کی عظمت یہ ہے کہ وہ بہت سی ایسی نشانیاں بتاتی ہے جن کا قبل از وقت بتانا انسان کا کام نہیں ۔ پھر وہ وقت بھی بتاتی ہے جس کے اندر وہ واقع ہو گا اور یہ بھی بتاتی ہے کہ اس واقعہ کی نظیر پہلے زمانے میں نہیں ملے گی۔ (۳) خود پیشگوئی کے الفاظ بتا رہے ہیں کہ اس سے مراد زلزلہ نہیں ہو سکتا بلکہ کوئی مصیبت مراد ہے کیونکہ (۱) پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ وہ زلزلہ ساری دنیا پر آئے گا اور زلازل زمینی سب دنیا پرا دنیا پر ایک وقت میں نہیں آتے ، بلکہ ٹکڑوں ٹکڑوں پر آتے ہیں (۲) پیتے (۲) پیشگوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زلزلے کی گھڑی مسافروں پر سخت ہوگی اور وہ راستہ بھول جائیں گے اور زلزلے کا اثر مسافروں پر کچھ بھی نہیں ہوتا۔ زلزلہ ان لوگوں کیلئے خطرناک ہوتا ہے جو گھروں اور شہروں میں رہنے والے ہوں۔ وہ مصیبت جس سے مسافر کو راستہ بھول جائے اور وہ کہیں کا کہیں مارا مارا پھرے جنگ ہی ہوتی ہے کیونکہ جنگی لائنوں کو چیر کر وہ باہر جا نہیں سکتا اور ادھر ادھر بھاگا بھاگا پھرتا ہے (۳) پیشگوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ اس زلزلے کا اثر کھیتوں اور باغوں پر بھی ہو گا اور زلازل ارضی کا اثر کھیتوں اور باغوں پر نہیں ہوتا ہے ۔ کھیتوں اور باغوں پر جنگ کا ہی اثر ہوتا ہے کیونکہ دونوں طرف کی توپوں سے وہ بالکل برباد ہو جاتے ہیں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جنگی فوائد کو مد نظر رکھ کر کھیت اور باغات کاٹ دیئے جاتے ہیں (۴) پیشگوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ پرندوں پر بھی اس زلزلے کا اثر شدید طور پر ہو گا اور وہ اپنی بولیاں بھول جائیں گے اس اور ان کے حواس اُڑ جائیں گے ۔ یہ اثر بھی ظاہری زلزلے کا ظاہری زلزلے کا نہیں ہوتا کیونکہ تھوڑی دیرا کی حرکت رہتی ہے اور اگر پرندے ہوا میں اُڑ جائیں تو ان کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا مگر جنگ میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ بوجہ رات اور دن کی گولہ باری اور درختوں کے کٹ جانے کے جانور ایسے علاقوں میں سے قریباً مفقود ہو جاتے ہیں اور ان کے حواس مڑ جاتے ہیں (۵) زلزلے کے الہامات میں ایک فقرہ كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَاء بل ہے۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ میں نے بنی اسرائیل کو شر سے بچالیا ظاہری زلزلے سے اس امر کا کوئی تعلق نہیں اس لئے ان الهامات سے کوئی ایسا ہی واقعہ مراد تھا جس سے بنی اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا اور یہ میں آگے بیان