انوارالعلوم (جلد 7) — Page 548
انوار العلوم جلدے ۵۴۸ وحدة الامير اصل الفاظ جن میں اس جنگ کی خبر دی گئی تھی ایک زلزلہ عظیمہ کی خبر دیتے تھے ، لیکن جو علامات اس کی بتائی گئی تھیں وہ ظاہر کرتی تھیں کہ زلزلے کے سوا یہ کوئی اور مصیبت ہے اور دوسرے الہامات بھی اسی خیال کی تائید کرتے تھے چنانچہ وہ الہامات جن میں اس جنگ کی خبر دی گئی تھی یہ ہیں : تازه نشان تازه نشان کا دھکا - زَلْزَلَةُ السَّاعَةِ قُوا أَنْفُسَكُمْ ۲۸۳۔ نَزَلْتُ لَكَ لَكَ نُرِى آيَاتِ وَنَهْدِمُ مَا يَعْمُرُونَ ۔ قُلْ عِنْدِى شَهَادَةً مِنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنتُمْ مُؤْمِنُونَ كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَاءِ يلُ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودُهَا كَانُوا خَاطِئِينَ ۲۸۴ ، فتح نمایاں ہماری فتح ۲۸۵ - إِنِّي مَعَ الأَفْوَاجِ الْبَكَ بَغْتَةً ٢٨٢ ۔ یہ الہام بار بار ہوا۔ پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا ۔ ۲۸۷۔ آتش نشان - ۲۸۸ - مَصَالِحُ الْعَرَبِ مَسْرُ الْعَرَبِ۔ ٢٨٩ عَضَتِ الدِّيَارُ كَذِكْرِى ٢٠- أَرْبَكَ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ ۔ " - يُرِيكُمُ اللَّهُ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ - ٢٩ - لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ٢٩٣ ۲۹۲ ترجمہ - قیامت کا نمونہ زلزلہ - اپنی جانوں کو بچاؤ، میں تیری خاطر نازل ہوا۔ ہم تیری خاطر بہت سے نشان دکھائیں گے اور جو کچھ دنیا بنا رہی ہے اس کو منہدم کر دیں گے تو کہہ دے میرے پاس ایک گواہی اللہ کی طرف سے ہے کیا تم ایمان لاؤ گے ۔ میں نے بنی اسرائیل کی مصیبت دور کردی فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر غلطی پر ہیں ۔ فتح نمایاں ۔ ہماری فتح ۔ میں فوجوں کے ساتھ تیرے پاس آؤں گا اور اچانک آؤں گا پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا - آتش فشاں پہاڑ - اہل عرب کیلئے ایسے راستے نکلیں گے کہ ان پر چلنا ان کیلئے مفید ہو گا اور اہل عرب اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے ۔ گھروں کو اس طرح اڑا دیا جائے گا جس طرح میرا ذکر وہاں سے مٹ گیا ہے ۔ اس زلزلے کی مزید تشریح آپ نے اپنی ایک نظم میں فرمائی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے۔ یہ زلزلہ ایسا سخت ہو گا کہ اس سے انسانوں اور دیہات اور کھیتوں پر تباہی آجائے گی ایک شخص بحالت برہنگی اس زلزلے کی زد میں آجائے تو اس سے یہ نہ ہو سکے گا کہ کپڑے پہن سکے ۔ مسافروں کو اس سے سخت تکلیف ہوگی اور بعض لوگ اس کے اثر سے دور دور تک بھٹکتے نکل جائیں گے ۔ زمین میں گڑھے پڑ جائیں گے اور خون کی نالیاں چلیں گی۔ پہاڑوں کی ندیاں خون سرخ ہو جائیں گی ۔ تمام دنیا پر یہ آفت آئے گی اور آوے گی اور کل انسان بڑے ہوں خواہ چھوٹے اور ا سے