انوارالعلوم (جلد 7) — Page 545
انوار العلوم جلدے ۵۴۵ دعوة الامير تعالی نے خود رحم کر کے اس کے زور کو توڑ دینے کا وعدہ کیا اور آپ کو بتایا گیا کہ طاعون چلی گئی بخار رہ گیا چنانچہ اس الہام کے بعد طاعون کا زور ٹوٹ گیا اور بخار کا شدید حملہ پنجاب میں ہوا۔ جس سے قریبا کوئی گھر خالی نہیں رہا اور سرکاری رپورٹوں میں تسلیم کیا گیا کہ بخار کا یہ حملہ غیر معمولی تھا۔ آٹھویں پیشگوئی زلزلۂ عظیمہ کی پیشگوئی جو سب اہلِ مذاہب پر حجت ہوئی اور جہ ہوئی اور جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالی زمین کی گہرائیوں پر بھی ویسی ہی حکومت رکھتا ہے جیسی کہ اس کی سطح کے اوپر رہنے والی چیزوں پر بر ۲۸۲ اب میں ایک پیشگوئی ان پیشگوئیوں میں سے پیش کرتا ہوں جو اس امر کو ظاہر کرنے والی ہیں کہ اللہ تعالی کا تصرف زمین کے اندر بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ زمین کے اوپر ۔ یہ پیشگوئی اس زلزلہ عظیمہ کے متعلق ہے جو پنجاب میں ۴- اپریل ۱۹۰۵ء کو آیا اور اس کے ذریعے سے بھی گل ادیان کے پیروؤں پر صداقت اسلام اور صداقت مسیح موعود کے متعلق حجت قائم ہوئی۔ اس زلزلے کے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود نے یہ الہام شائع کئے تھے ۔ ” زلزلہ کا دھکا " عَفَتِ الدِّبَارِ مَحِلَهَا وَ مَقَامُهَا ۲۸۲۔ یعنی ایک خطر ناک زلزلہ آئے گا جس سے لوگوں کی مستقل سکونت کے مکانات بھی تباہ ہو جائیں گے اور عارضی سکونت کے کیمپ بھی تباہ ہو جائیں گے ۔ یہ الہامات سلسلہ احمدیہ کے متعدد اخبارات میں اس وقت شائع کر دیئے گئے اور ان الہامات کا اپنے ظاہر لفظوں میں پورا ہونا ایسا بعید از قیاس تھا کہ سمجھا گیا شاید اس سے طاعون کی سختی مراد ہو مگر اللہ تعالی کے نزدیک کچھ اور مقدر تھا۔ کانگڑے کی آتش فشاں پہاڑی جو مدتوں سے بالکل بے ضرر چلی آتی تھی اور جس کی آتش فشانی تو ہم پرست ہندوؤں سے ایک دیوی کا