انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 530 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 530

4 انوار العلوم جلد ۷ ۵۳۰ دعوة الامير بھر کا انتظار کئے بغیر ہی یہ رقم لے لو اور قسم کھا جاؤ مگر جبکہ اس کا دل جانتا تھا کہ وہ اپنی قوم سے ڈر کر اپنی اس حالت کو چھپا رہا ہے جو پندرہ ماہ تک اس پر طاری رہی ہے تو وہ قسم کیونکر کھا سکتا تھا۔ اس نے قسم نہ کھائی پر نہ کھائی اور خاموشی سے دن گزار دیئے اور اسلام کے خلاف کتابیں لکھنا یا زبانی مسیحیت کی تبلیغ کرنا بالکل چھوڑ دیا اور اسی طرح اس پیشگوئی کی صداقت اور بھی واضح ہو گئی اور گویا اس ذریعے سے اللہ تعالی نے دشمن سے مسیح کی خدائی کے عقیدے سے رجوع کا تحریر ا اقرار کرا لیا اور اسلام کی صداقت کے متعلق اس کے دل میں جو خیالات (حالانکہ اسی مباحثے میں جس کے بعد پیشگوئی کی گئی تھی اس نے ایک پرچے میں مسیح کی خدائی اور تمام صفات الہیہ کو اس کی ذات میں ثابت کرنے کی کوشش کی تھی) پیدا ہوئے تھے ، ان کا اقرار اس کے اس رویہ کے ذریعے کروا دیا جو قسم کے مطالبے پر اس نے اختیار کیا۔ یہ پیشگوئی اپنی عظمت اور شوکت میں ایسی ہے کہ ہر ایک سعید الفطرت انسان اس کے ذریعے سے ایمان میں ترقی کر سکتا ہے اور خدا کے جلوے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتا ہے کیونکہ ایک اشد ترین مخالف اسلام اور بڑی قوم کے سرکردہ ممبر کا جو دوسرے مذاہب کے خلاف بطور مناظر کے پیش کیا گیا ہو اور جس کی عمر اپنے مذہب کی تائید اور دوسرے مذاہب کی مخالفت میں گزر گئی ہو اس کے دل میں اپنے مذہب کی نسبت شکوک اور دوسرے مذاہب کی صداقت کے خیالات پیدا کر دینا اور فوق العادت نظارے اس کو دکھلانا اور تبدیلی خیالات کے بدلے میں مطابق پیشگوئی اس کو پندرہ ماہ تک زندہ رکھنا انسانی طاقت سے بالکل باہر ہے ۔ چوتھی پیشگوئی ڈوئی امریکہ کے جھوٹے مدعی کی نسبت پیشگوئی جو مسیحیوں کیلئے عموماً اور امریکہ کے باشندوں کیلئے خصوصاً حجت ہوئی اب میں ایک اور پیشگوئی جو مسیحیوں پر حجت قائم کرنے کیلئے کی گئی تھی مگر اس میں زیادہ تر مغربی ممالک کے لوگوں پر حجت تمام کرنا مد نظر تھا بیان کرتا ہوں۔ الیگزنڈر ڈوئی (Alexander Dowie) امریکہ کا ایک مشہور آدمی تھا۔ یہ شخص اصل میں آسٹریلیا کا