انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 499 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 499

انوار العلوم جلدے ۴۹۹ دعوة الامير آپ کے گھر کی دائیں طرف والے ملحق گھر میں بھی موتیں ہوئیں اور بائیں طرف کے گھر میں بھی موتیں ہوئیں لیکن آپ کا گھر جس میں سو سے زیادہ آدمی رہتے تھے اور نشیب کے حصہ میں واقع ہونے کے سبب سے صحت افزا جگہ پر بھی نہیں کہلا سکتا نہ صرف یہ کہ اس میں کوئی موت نہیں ہوئی بلکہ کوئی چوہا بھی اس میں مبتلاء نہیں ہوا حالانکہ طاعون جب کسی گاؤں میں پڑے تو چوہے فوراً مرنے شروع ہو جاتے ہیں یہ ایک عجیب نشان ہے اور صاحب دانش کیلئے موجب تسلی - اگر ملائکہ آپ کی تائید نہیں کر رہے تھے تو پھر کیا چیز تھی جو امور طبعیہ کو جو حاکموں اور بادشاہوں کے قبضہ میں بھی نہیں ہوتے آپ کی تائید اور غلامی میں لگائے ہوئے تھی۔ بڑے بڑے ڈاکٹر جو رات دن طبی احتیاطوں سے کام لے رہے تھے طاعون کا شکار ہوتے تھے ، شہروں سے باہر صاف محلات میں رہنے والے اس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے تھے ، ٹیکا کرانے والے بھی محفوظ نہ تھے مگر آپ کے گھر کے لوگ بلا کسی ظاہری سبب کے بلا علاج کے ، بلا حفظان صحت کے سامانوں کی موجودگی کے بلا آبادی سے باہر جانے کے اس وباء کے حملے سے محفوظ رہتے بلکہ جانور تک اس کے اثر کو قبول نہ کرتے ، حالانکہ گھر کے ساکنین بہت بڑی تعداد میں تھے بلکہ طاعون کے دنوں میں اور بہت سے لوگ بھی درخواست کر کے گھر کے اندر آجاتے تھے ۔ اگر قادیان میں طاعون نہ آتا یا اگر قادیان میں طاعون آتا مگر آپ کے گھر کے ارد گرد نہ آتا تو کہا جا سکتا تھا کہ اتفاق تھا مگر قبل از وقت یہ بات شائع کر دینے کے بعد کہ ملائکہ اللہ آپ کی تائید میں ہیں اور طاعون کو اپنی غلامی کا طوق پہنائے ہوئے ہیں۔ طاعون کا قادیان میں آنا، پھر آپ کے گھر کے ارد گرد آنا ، مگر آپ کے گھر میں سے کسی آدمی یا جانور کا بھی اس سے متاثر نہ ہونا ایک زبردست ثبوت ہے اس بات کا کہ ملائکہ کو آپ کی فرمانبرداری کا حکم دیا گیا تھا اور وہ آپ کی حفاظت پر مامور تھے اس وجہ سے وہ اسباب طبعیہ بھی جو ان کے زیر انتظام تھے آپ کی نصرت میں لگے ہوئے تھے ۔ امور طبعیہ کا اس طرح آپ کی تائید کرنا بہت ۔ آپ کی تائید کرنا بہت سے واقعات سے ثابت ہوتا ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کی مذکورہ بالا چند مثالیں کافی ہوں گی اور ان سے اس قسم کے معجزات کی حقیقت آپ پر روشن ہو جائے گی اور آپ معلوم کر سکیں گے کہ اس قسم کی تائید جن کو حاصل ہو وہ مفتری اور کاذب ہرگز نہیں ہو سکتے۔