انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 30

انوار العلوم - جلدے ٣٠ تقریر جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء لوگ بچوں کے سامنے گالیاں دیتے رہتے ہیں جس سے بچوں کے اخلاق خراب ہو جاتے ہیں۔ تمہیں چاہئے کہ تم مومن بنو اور کوئی ایسا لفظ زبان پر جاری نہ ہو جو فحش ہو۔ ایک عیب نا واجب طرفداری بھی ہے جو کثرت سے پایا جاتا (۹) ناواجب طرفداری ہے۔ دو آدمی لڑ رہے ہوں جن میں سے ایک سے کسی کا کچھ رشتہ ہو تو وہ بغیر تحقیقات کے اپنے رشتہ دار کی مدد کرنے لگ جاتا ہے حالانکہ یہ مومن کا کام نہیں ہے ۔ ممکن ہے وہی ظالم ہو جس کی طرفداری کر رہا ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے۔ انصر أَحَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا " کہ اپنے بھائی کی مدد کر وہ ظالم ہو یا مظلوم - پوچھا گیا مظلوم کی تو مدد ہوئی ظالم کی مدد سے کیا مطلب ہے؟ فرمایا۔ ظالم کی یہ مدد ہے کہ اس کو ظلم کرنے سے بچا! تو نا واجب طرفداری سے بچنا چاہئے اس سے انسان بڑے بڑے گناہوں میں مبتلاء ہو جاتا ہے۔ میں اپنے متعلق سناتا ہوں۔ ایک شخص میرے پاس آتا ہے اور اپنی باتیں سناتا ہے کہ فلاں نے مجھ سے یہ کیا وہ کیا اور وہ سمجھتا ہے کہ میں بھی اس کی باتیں سن کر اس شخص سے ناراض ہو جاؤں گا جس سے وہ ناراض ہے۔ مگر جب میری طرف سے وہ کوئی ایسی بات نہیں دیکھتا اور میں اسے کہتا ہوں کہ اچھا میں تحقیقات کروں گا تو کئی ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کو جا کر کہتے ہیں کہ ہم نے خلیفہ کو بھی سنایا مگر اس نے بھی کچھ نہ کیا۔ حالانکہ میرا فرض یہ بھی ہے کہ میں دوسرے کے بیان کو بھی سنوں۔ مگر چونکہ بیجا طرفداری کی مرض اس قدر بڑھی ہوئی ہے اس لئے وہ مجھ سے بھی ہیں امید رکھتے ہیں کہ میں بھی ایسا ہی کروں۔ ایک عیب رشوت بھی ہے اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ (۱۰) رشوت اس میں مبتلاء ہیں۔ یاد رکھو کہ ہر ایک ملازم پر اللہ تعالیٰ اور اس کی طرف سے جس کا وہ ملازم ہے فرض ہے کہ اپنی ملازمت کے حقوق ادا کرے اور رشوت لینے اور دینے والا دونوں گنہگار ہیں ۱۳ ۔ رسول کریم ﷺ نے اس کو بہت بڑا عیب قرار دیا ہے اور قرآن کریم میں بھی آتا ہے وَتَدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَامِ " ۔ اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں نہ لے جاؤ اور یہ بھی کہ رشوت کے ذریعے اپنے کام نہ کراؤ۔ مجھے افسوس کے ساتھ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ بعض محکموں والے اس عیب سے بری نہیں ہیں۔ ہر ایک محکمہ والے اور خاص کر نہر اور پولیس کے محکمہ والوں کو اس سے بچنے کے لئے خاص کوشش کرنی چاہئے۔ ایک شخص نے مجھے خط لکھا کہ میں احمدی ہونا چاہتا ہوں مگر میں چونکہ رشوت لیتا رہا ہوں =