انوارالعلوم (جلد 7) — Page 448
انوار العلوم جلدے ママへ دعوة الامير مختلف مواقع پر آپ نے لوگوں کو اکسایا مگر صدائے برنخاست - ایک دفعہ پنجاب کے لارڈ بشپ کو آپ نے چیلنج دیا کہ میرے مقابل پر آکر دعا کی قبولیت کا نشان دیکھو ، تمہاری کتب میں بھی لکھا ہے کہ اگر ایک رائی کے دانے کے برابر تم میں ایمان ہو تو تم پہاڑوں سے کہو کہ چلو تو وہ چلنے لگیں گے اور ہماری کتب بھی مؤمنوں کی نصرت اور تائید اور ان کی دعاؤں کی قبولیت کا وعدہ دیتی ہیں پس چاہئے کہ تم میرے مقابلہ پر آکر کسی امر کے متعلق دعا کر کے دیکھو تا معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالی اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے والوں کی دعائیں مقابلے کے وقت سنتا ہے یا ان کی دعائیں سنتا ہے جو مسیحی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں مگر باوجو د بار بار چیلنج دینے کے لارڈ بشپ صاحب خاموش رہے اور ان کی خاموشی ایسی عجیب معلوم ہوتی تھی کہ بعض انگریزی اخبارات نے بھی ان پر چوٹ کی کہ اس قدر بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے پادری جب کوئی مقابلے کا وقت آتا ہے تو سامنے ہو کر مقابلہ کیوں نہیں کرتے مگر نہ غیروں کے چیلنج نے پادری صاحب کو مقابلے پر آمادہ کیا اور نہ اپنوں کے طعنوں نے وہ آنوں بہانوں سے اس پیالے کو ٹالتے ہی رہے ۔ اس قسم کے چیلینج آپ نے متواتر دشمنانِ اسلام کو دیئے مگر کوئی شخص مقابلے پر نہ آیا۔ آپ کا یہ حربہ ایسا ہے کہ ہر ذی عقل اور صاحب شعور آدمی پر اس کا اثر ہو گا اور جوں جوں لوگ اپنے مذاہب کے بے اثر ہونے اور اسلام کے زندہ اور موثر ہونے کو دیکھیں گے اسلام کی صداقت ان پر کھلتی جائے گی کیونکہ مباحثات میں انسان باتیں بنا کر حق کو چھپا سکتا ہے مگر مشاہدے اور تاثیر کے مقابلے میں اس سے کوئی عذر نہیں بن سکتا اور آخر ول سچائی کا شکار ہو ہی جاتا ہے۔ یہ حربہ بھی انشاء اللہ اظہار دین کے لئے نہایت زبردست اور سب سے زبردست حربہ ثابت ہو گا بلکہ ہر عقلمند انسان کے نزدیک اس حربے کے ذریعے سے عقلاً اسلام غالب ہو چکا ہے گو مادی نتیجہ کچھ دن بعد پیدا ہو ۔ یہ پانچ حربے جو حضرت اقدس نے دشمنان اسلام پر چلاتے ہیں میں نے بطور مثال پیش کئے ہیں جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جو کام مسیح موعود کے لئے تھا وہ آپ کر چکے ہیں اور اگر آپ مسیح موعود نہیں ہیں تو پھر سوال ہوتا ہے کہ اب کونسا کام رہتا ہے جو مسیح موعود آکر کرے گا کیا یہ تلوار سے لوگوں کو دین میں داخل کرے گا؟ تلوار سے داخل کئے ہوئے لوگ اسلام کو کیا فائدہ دیں گے ؟ اور خود ان کو اس جبری ایمان سے کیا فائدہ ہوگا؟ اگر آج مسیحی اپنی طاقت کے