انوارالعلوم (جلد 7) — Page 422
انوار العلوم جلدے ۴۲۲ دعوة الامير بول اٹھے گا کہ میرا کام ختم ہو گیا آگے پڑھنا فضول ہے مسیح موعود یا تو اسی زمانے میں جی ہ میں اس جگہ ایک اعتراض کا ذکر کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں جسے مخالف اپنے زعم میں ایک زبردست اعتراض سمجھتا ہے اور وہ یہ ہے کہ مسیح موعود کی آمد سے پہلے دجال کی آمد کی خبر دی گئی ہے وہ چونکہ اب تک نہیں آیا۔ اس لئے مسیح موعود نہیں آسکتا۔ اگر دجال کی خبر ایک پیشگوئی نہ ہوتی تو یہ اعتراض کچھ حقیقت بھی رکھتا لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ دجال کی آمد بطور پیشگوئی ہے اور پیشگوئیاں تعبیر طلب ہوتی ہیں اس اعتراض کی کچھ بھی حقیقت باقی نہیں رہتی۔ ایک مسلمان قرآن کریم میں وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَجِدِينَ ١٥٣ پڑھتے ہوئے اور انى ارى فِي الْمَنَامِ انِي اذْبَحُكَ ۱۵۴ کی تلاوت کرتے ہوئے پھر ایک غیر معمولی قسم کے دجال کی تلاش میں لگار ہے تو اس پر ضرور افسوس ہے۔ افسوس ہے کہ دجال کی پیشگوئی کو سمجھنے کیلئے دوسری احادیث اور سنت اللہ پر بالکل غور نہیں کیا گیا جبکہ یہ بات احادیث سے ثابت ہے کہ مسیح موعود کی آمد سے پہلے دجال کا خروج ہو گا اور یہ بھی کہ اس وقت مسیحیت کا بھی سخت زور ہو گا تو کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ دجال سے مراد مسیحیت ہی ہے چونکہ ایک ہی وقت میں دجال اور مسیحیت کس طرح دنیا پر غالب آسکتے ہیں دونوں کا ایک ہی وقت دنیا پر غلبہ بتاتا ہے کہ در حقیقت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ ایک اور بات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ دجال اور مسیحی فتنہ ایک ہی شئے ہے اور وہ یہ کہ رسول کریم ا نے دجال کے فتنے سے بچنے کا علاج فواتح سورہ کہف پڑھنا بتایا ہے اور سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات میں مسیحیت کا رد ہے چنانچہ فرماتا ہے وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا 2 یعنی اللہ تعالٰی نے یہ کتاب اس لئے نازل کی ہے تاکہ اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈرایا جائے جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ایک بیٹا بنا لیا۔ پس ثابت ہوا کہ دجال کا فتنہ اور مسیحی فتنہ ایک ہی شئے ہے کیونکہ علاج بیماری کے مطابق ہوتا ہے اگر دجالی فتنہ مسیحی فتنے سے علیحدہ ہوتا تو ممکن نہ تھا کہ رسول کریم ال جیسا حکیم انسان اس سے بچنے کے لئے ان آیات کا حکم دیتا جن میں دجال کا تو ذکر تک نہیں ہاں مسیحیت کا رد بیان کیا گیا ہے آپ کا ان آیات کو دجال کے فتنے سے بچنے کیلئے ۔ کرنے کا ارشاد فرمانا بتاتا ہے کہ آپ کے نزدیک دجال سے مراد مسیحیت کی اشاعت کرنے والے لوگ تھے۔ تلاوت در حقیقت دجال کے پہنچاننے میں لوگوں کو سب سے بڑی ٹھو کر یہ لگی ہے کہ وہ اسے ایک آدمی