انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 415 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 415

انوار العلوم جلدے ۴۱۵ دعوة الامير آخری زمانے کی مالی حالت کی ایک خصوصیت رسول کریم اپ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت مسیحی لوگ امیر ہوں گے اور دوسرے لوگ غریب ہوں گے چنانچہ ترندی نے نواس بن سمعان کی روایت سے نقل کیا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے دجال لوگوں سے کہے گا کہ مجھے مان لو جو لوگ اس کا انکار کریں گے ان کے گھر کا سب مال وجال کے ساتھ ہی چلا جائے گا اور جو اس پر ایمان لائیں گے وہ خوب مالدار ہو جائیں گے وہ ان کیلئے آسمان سے بر سوائے گا اور زمین سے اگلوائے گا ۔۱۴۔ چنانچہ یہی حال اب ہے ۔ مسیحی اقوام دن رات مال و دولت میں ترقی کر رہی ہیں اور ان کی مخالف اقوام روز بروز غریب ہوتی جاتی ہیں اور برابر سو سال سے یہی صورت پیدا ہو رہی ہے۔ رسول کریم اس نے مسیح موعود کے زمانے کی سیاسی حالت کا ایسا نقشہ کھینچا سیاسی حالت ہے کہ اس کو پڑھ کر یہ ر یہ موجودہ زمانہ خود بخود سامنے آجاتا ہے مختلف سیاسی تغیرات جو مسیح موعود کے زمانے میں پیدا ہونے ضروری ہیں ان میں سے بعض یہ ہیں ا۔ رسول کریم اسے حذیفہ ابن الیمان نے روایت کی ہے اور ابو نعیم نے حلیہ میں اسے بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس وقت مسلمانوں پر اس قدر مصائب آئیں گی کہ وہ مثل یہود کے ہو جائیں گے۔ ۱۳۱۔ جس سے آپکی یہ مراد ہے کہ مسلمانوں کی حکومتیں اور ان کا اقتدار جاتا رہے گا ر یہود کی طرح دوسروں کے رحم پر ان کی زندگی کا انحصار ہو گا۔ ار ہو گا۔ یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے۔ اسلامی حکومتیں مٹ گئی ہیں اور نہایت قلیل نشان ان کے باقی ہیں۔ یا تو دنیا پر اسلامی جھنڈا ہی لہراتا نظر آتا تھا یا اب اس جھنڈے کو لہرانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملتی۔ مسلمان اپنی حکومتوں کے قائم رکھنے کیلئے بھی کسی نہ کسی مسیحی حکومت کی مدد کے محتاج ہیں۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اور ایک سیاسی تغیر زمانہ مسیح موعود کے وقت کا رسول کریم ال نے یہ بیان فرمایا ہے کہ شام اور عراق اور مصر اس وقت کے بادشاہ کے ہاتھ سے نکل جائیں گے اور عرب کے لوگوں کی حالت پھر طوائف الملوکی کی ہو جائے گی۔ چنانچہ ابو ہریرہ سے مسلم میں روایت ہے کہ رسول کریم اللہ نے فرمایا کہ عراق اپنے درہم اور غلے روک دے گا اور شام اپنے دینار اور غلے کو روک دے گا اور مصر اپنے غلے کو روک دے گا اور تم پھر ویسے کے ویسے ہو جاؤ گے جیسے کہ