انوارالعلوم (جلد 7) — Page 404
انوار العلوم جلدے ۴۰۴ دعوة الامير زندگی کے شعبے میں جوئے کا کسی نہ کسی صورت میں دخل ہے۔ معمولی طریق جوئے کا تو مجالس طعام کے بعد کا ایک معمولی مشغلہ ہے ہی لیکن اس کے سوا بھی لاٹریوں کی وہ کثرت ہے کہ یوں کہنا چاہئے کہ تجارت کا بھی ایک چوتھائی حصہ جوئے کی نذر ہو رہا ہے۔ ادنی سے لے کر اعلیٰ تک سب لوگ جوا کھیلتے ہیں اور کبھی کبھی نہیں قریباً روزانہ اور جوا کی کلتیں شاید سب کلبوں سے زیادہ امیر ہیں۔ اٹلی کی کلب مانٹی کارلو میں جو امراء کے جوئے کا مقام ہے بعض اوقات ایک ایک دن میں کروڑوں روپیہ بعض ہاتھوں سے نکل کر جوئے کے ذریعہ سے بعض دوسرے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے غرض اس قدر کثرت جوئے کی ہے کہ یہ کہنا نا درست نہ ہو گا کہ تمدن جدید میں سے جوئے کو نکال کر اس قدر عظیم الشان خلا پیدا ہو جاتا ہے کہ اسے کسی اور چیز سے پر نہیں کیا جا سکتا۔ بلا خوف انکار و رد کیا جا سکتا ہے کہ پہلے زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی لے لیا جائے اس کی ایک سال کی قمار بازی اس زمانے کی ایک دن کی تماری بازی سے بھی ہزاروں حصہ کم رہے گی۔ لائف انشورنس، فائر انشورنس تھفٹ انشورنس بیسیوں قسم کے ہیسے ہی ہیں جن کے بغیر آج کل لوگوں کا کام نہیں چل سکتا اور جن کے نام سے بھی پہلے لوگ ناواقف تھے۔ ایک تغیر اخلاقی حالت میں رسول کریم اللہ نے یہ بیان فرمایا تھا کہ اس وقت نفس زکیہ مارا جائے گا ۔ لوگ اس کی مختلف تاویلیں کرتے ہیں مگر بات صاف ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ اس وقت پاک نفس انسان کا تلاش کرنا نا ممکن ہو جائے گا۔ اب اس امر کو دیکھ لیجئے مسیح موعود کے اثر کو الگ کر کے کل دنیا پر نظر ڈال جائیں نفس زکیہ کہیں نہ ملے گا۔ یا تو مسلمانوں میں ایک ایک وقت میں لاکھوں با خدا انسان ہوتے تھے یا اس ضرورت و مصیبت کے وقت ایک اہل اللہ کا لمنا نا ممکن ہے۔ پیٹک بڑے بڑے سجادہ نشین اور علماء اور مشائخ اور متصوف موجود ہیں جن کے ہزاروں لاکھوں مرید ہیں لیکن نفس زکیہ کوئی نہیں، ان میں سے ایک کا بھی خدا تعالٰی سے تعلق نہیں۔ اپنی طرف سے ورد اور وظائف کرنے تو پاکیزگی کی علامت نہیں ہیں پاکیزگی کی تو یہ علامت ہے کہ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی محبت کو جذب کر لیں اور اللہ تعالٰی ان کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرے اور اپنی غیرت کو ان کیلئے جوش میں لائے اور ان کی نیتوں اور ارادوں کو پورا کرے اور اپنے کلام کے اسرار ان پر کھولے اور عرفان کا دریا ان کے سینے میں بہادے اور وہ مصائب اسلام کے دور کرنے والے اور مسلمانوں کے بچے امراض دور کرنے