انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 274 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 274

انوار العلوم جلدے てんマ تحریک شد هی ملکانا فرض ہے کہ ان کو بچائیں۔ پس دوستوں کو یہ بہت اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے ۔ کہ یہ اسلام کا سوال ہے اسی نظر سے اس کام کو دیکھنا چاہئے۔ تاکہ اس کی اہمیت معلوم ہو ۔ اگر یہ بات سمجھ لی جائے تو میرا خیال ہے فتنہ ارتداد بہت جلد رک سکتا ہے اس کے بعد پھر میں ان دوستوں کو جو جانے والے ہیں کہتا ہوں کہ چونکہ یہ اسلام کا سوال ہے اس لئے اس کے لئے اسی رنگ میں قدم ڈالیں جو ضروری ہے اور ہر قسم کی کوتاہی سے بچیں۔ کیونکہ ذرا سی کو تاہی بھی بہت خطرناک نتائج پیدا کرتی ہے۔ آپ لوگ ہدایات کو پڑھیں اور بار بار پڑھیں اور خصوصیت سے دعاؤں پر زور دیں کیونکہ خدا تعالی دعا کرنے پر ایسے ایسے سامان کامیابی کے پیدا کر دیتا ہے جو انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتے۔ چونکہ خدا تعالی کا ہاتھ سب سے بڑا ہے اس لئے کوئی طاقت اس کے سامنے کھڑی نہیں ہو سکتی جس کے ساتھ خدا کا ہاتھ ہو۔ چونکہ یہ اللہ تعالی کا کام ہے اس لئے وہ خود مدد کرے گا اور غیب سے ایسے سامان کر دے گا جو وہم میں بھی نہیں آسکتے۔ دیکھو احمدیت کی اشاعت کے کیسے کیسے سامان خدا تعالیٰ کر رہا ہے بخارا میں پتہ لگا کہ وہاں جماعت ہے۔ اب پتہ لگا ہے چین میں بھی احمدی جماعت ہے اور آج ایک جزیرہ کے متعلق خط آیا ہے کہ وہاں کا ایک آدمی آیا ہے جس نے بیان کیا کہ وہاں بڑی جماعت ہے مگر حکومت کے ڈر کی وجہ سے اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتی۔ کوئی مدراسی اس جزیرہ میں گیا تھا جس کے ذریعہ احمدیت کا علم ان لوگوں کو ہوا۔ اور وہ لوگ عقائد سے بھی خوب واقف ہیں حتی کہ مسئلہ نبوت کے متعلق جو اختلاف ہوا اس سے بھی۔ گویا ان لوگوں کو جو آدمی ملاوہ پیغامی اختلاف کے بعد ملا۔ پس جب خدا تعالی کی طاقتیں بخارا ، مصر، عرب، ایران، چین وغیرہ میں احمدیت کی تائید میں ظاہر ہو رہی ہیں تو علاقہ ملکانہ میں کیوں نہ ظاہر ہوں گی مگر ضرورت یہ ہے کہ جانے والے کچی یہ کوشش کریں اور دعاؤں میں لگے رہیں ۔ لیکن یا تو دعاؤں میں کو تاہی کی جاتی ہے یا بچی کوشش نہیں کی جاتی اس لئے دیر ہو رہی ہے ۔ یا پھر ممکن ہے کوشش بھی پوری کی جاتی ہو دعائیں بھی عاجزی اور انکساری سے کی جاتی ہوں لیکن منشاء الہی یہ ہو کہ اس میدان میں ساری جماعت کے لوگوں کو لا کر ہو شیار کر دے اس لئے نہ دعائیں سنتا ہو اور نہ کوششوں کا نتیجہ پیدا کرتا ہو۔ اگر ایسا ہے تو یہ اس کا رحم ہے اور فضل ہے بہر حال ہمارا کام یہ ہے کہ دعائیں کریں ۔ تم لوگوں کو چاہئے کہ دعائیں کرتے جاؤ اور اپنے افسروں کی پوری اطاعت کرو اور یہ نیت رکھ کر جاؤ کہ یہ کام