انوارالعلوم (جلد 7) — Page 255
انوار العلوم جلدے ۲۵۵ تحریک شد هی ملکانا تبلیغ سے کم نہیں یعنی اپنے ملنے والوں اور دوستوں میں اس کام کے لئے جوش پیدا کرتے رہنا کیونکہ اس سے بڑی مصیبت اور کوئی نہیں کہ ایک شخص کی محنت آبیاری کی کمی کے سبب سے برباد ہو جائے ۔ مومن کا انجام بخیر ہوتا ہے اور اسے اس کے لئے خود بھی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو ۔ آمین۔ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی) قادیان دار الامان پنجاب - ۲۵- جون ۱۹۲۳ء (الفضل ۱۰۔ جولائی ۱۹۲۳ء)