انوارالعلوم (جلد 7) — Page 254
انوار العلوم جلدے ۲۵۴ تحریک شدھی ملکانا روکا جا سکتا۔ ان کا اخلاص ہر ایک روک کو اپنے آگے سے اٹھا کر پھینک دیتا ہے پس جلدی کرو کہ شاکر پھینک دیتا ہے پس جلد یہ موقع ثواب کا ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ میں تو دیکھتا ہوں کہ اب بھی بعض غرباء اس روک کو توڑ کر آگے آگئے ہیں یعنی کئی ایسے لوگوں نے جو دس دس پندرہ پندرہ روپیہ کی آمد والے تھے انہوں نے اپنا بعض سامان بیچ کر سو روپیہ چندہ دیا ہے تا کہ پیچھے نہ رہیں رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْهِمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُ لَا يَفُوقُهُمْ أَحَدٌ فِي عَمَلَ صَالِحٍ خاکسار مرزا محمود احمد حضرت خلیفہ المسیح کا خوشنودی نامه بنام مجاہدین علاقہ ارتداد علاقہ ارتداد میں مجاہدانہ خدمات سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والوں کو جو خوشنودی نامہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے عطا فرمایا اس کی نقل حسب ذیل ہے۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی (نام مجاہد السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ اللہ تعالی کے فضل و کرم کے ساتھ اپنا وقف کردہ وقت پورا کر کے آپ واپس آرہے ہیں۔ یہ موقع جو خدمت کا اللہ تعالی نے آپ کو دیا ہے اس پر آپ جس قدر خوش ہوں کم ہے اور جس قدر اللہ کا شکر ادا کریں تھوڑا ہے۔ ایسی سخت قوم اور ایسے نامناسب حالات میں تبلیغ کرنا کوئی آسان کام نہیں اور ان حالات میں جو کچھ آپ نے کیا ہے وہ اپنے نتائج کے لحاظ سے بہت بڑا ہے ۔ آپ لوگوں کے کام کی دشمن بھی تعریف کر رہا ہے اور یہ جماعت کی ایک عظیم الشان فتح ہے اور میری خوشی اور مسرت کا موجب۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس کام کو قبول فرمائے ۔ میں آپ لوگوں کے لئے دعا کرتا رہا ہوں اور انشاء اللہ دعا کرتا رہوں گا۔ ۔ امید ہے آپ لوگ اس کام کو بھی یاد رکھیں گے جو واپسی پر آپ کے ذمہ ہے اور جو ملکانہ کی