انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 252 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 252

تحریک شد هی ملکانا انوار العلوم جلدے ۲۵۲ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عَلَى خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ تبلیغ ملکانا کے لئے روپیہ کی ضرورت تمام احباب کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں ایک مسلمان کہلانے والی قوم آریہ لوگوں کا شکار ہو کر اسلام کو خیر باد کہہ رہی ہے۔ اس قوم کی اپنی حالت کو بہت گری ہوئی ہے اور موجودہ حالت میں وہ اسلام کے لئے باعث طاقت ثابت نہیں ہو رہی۔ جبکہ سب سے اہم سوال جو ہمارے سامنے ہے وہ یہ ہے کہ اگر ایک مثال بھی ارتداد کی ایسی قائم ہو گئی کہ فوج در فوج لوگ اسلام سے خارج ہو جائیں تو اسلام کی شوکت کو ایسا صدمہ پہنچے گا کہ اس کا ازالہ انسانی طاقت سے بالا ہو جائے گا اور آج جو کام لاکھوں سے ہو سکتا ہے پھر کروڑوں روپیہ سے بھی نہ ہو سکے گا۔ جس طرح آج سے کچھ پہلے جو کام چند پیسوں کے خرچ سے ہو سکتا تھا اب ہزاروں روپوں کے خرچ سے بھی نہیں ہو سکتا۔ پس اس رو کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر خاموش وہی شخص رہ سکتا ہے جس کا دل اسلام کے درد سے بالکل خالی ہو یا جو درد تو رکھتا ہو لیکن اس کو قوموں کے اتار چڑھاؤ کے علم اور قلوب کے تغیرات کے لوازموں سے بالکل واقفیت نہ ہو اور یہ مصیبت پہلی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ اس وقت ہماری جماعت کے ۸۰ آدمی اس علاقہ میں کام کر رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے نہایت کامیاب کام کر رہے ہیں۔ اور کوئی جماعت ہندوستان کی ایسی نہیں جو آدمیوں یا انتظام کے لحاظ سے ہماری جماعت کا مقابلہ کر سکے بلکہ تمام دوسری جماعتیں متفقہ طور پر بحیثیت مجموعی بھی ۔ ہماری جماعت کے کام کا مقابلہ نہیں کر سکیں ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - لیکن احباب کو یاد رکھنا چاہئے کہ ایسے وسیع پیمانے پر کام بلا خرچ کے نہیں ہو سکتا اور ہزاروں روپیہ ماہوار کے خرچ سے ہی اتنی بڑی جماعت کے کام کو منظم رکھا جا سکتا ہے ورنہ با وجود