انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 205

انوار العلوم جلدے ۲۰۵ تحریک شدھی ملکانا ہیں آدمی جو کنارے پر کھڑے ہیں اس کے بچہ کو بچالیں گے ہرگز نہیں بلکہ اگر ہزار آدمی بھی موجود ہو گا تو بھی وہ پانی میں ہاتھ ڈالے گی اور بچے کو بچانے کی کوشش کرے گی۔ تو کام کرنے والے اسی طرح کام کیا کرتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں ہم نے کام کرنا ہے اور کسی نے نہیں کرنا۔ جب یہ ارادہ اور یہ عزم ہو تو پھر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ پس میں اس چندہ کیلئے تحریک کرتا ہوں جو لوگ توفیق رکھتے ہیں کہ سو روپیہ دے سکیں دیں اس سے زیادہ خواہ کوئی لاکھ روپیہ دے دے گو ہماری جماعت میں اتنا روپیہ دینے والا کوئی نہیں۔ پس پورے زور اور ساری قوت سے اس بوجھ کو اٹھایئے تب کام ہو گا اور اگر اس وقت تھوڑے لوگ اس بوجھ کو اٹھا لیں گے تو دوسرے وقت دوسرے لوگ اٹھا سکیں گے ۔ پس آپ لوگوں نے پورے زور کے ساتھ اس بوجھ کو اٹھانا ہے اور باہر کے لوگوں کے لئے نمونہ بننا ہے ۔ اس وقت میں نے جو رکوع پڑھا ہے اس کے متعلق اب کچھ بیان کرتا ہوں۔ میں عصر کی نماز پڑھ رہا تھا کہ اس وقت معا میرے دل میں ڈالا گیا کہ ایسے فتنہ کا ذکر قرآن کریم میں ہے اور حضرت مسیح موعود کی کتاب سے بھی اس کا پتہ مل گیا ہے ۔ اس رکوع (سورہ کہف کا گیارہواں) میں بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین ایک بادشاہ تھا اس کے حالات پیشگوئی کے طور پر بیان کئے گئے ہیں۔ براہین احمدیہ حصہ پنجم کے آخری صفحات میں حضرت صاحب نے بیان فرمایا ہے کہ ذوالقرنین سے مراد مسیح موعود ہے جو صدیوں کے سروں کو جوڑے گا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود کے وقت سب صدیاں ملتی ہیں اور حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ ذوالقرنین میں ہوں۔ خدا تعالی فرماتا ہے ۔ وَيَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ تم سے ذوالقرنین کا حال پوچھتے ہیں۔ قُلْ سَاتْلُوا عَلَيْكُمْ مِنْهُ ذِكْرًا " کہہ دے میں اس کا کچھ حال بتاتا ہوں۔ یعنی یہ کہ مسیح موعود آئے گا۔ إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ وَآتَيْنَهُ مِنْ كُلِّ شَئی سَببا " ہم اس کو دنیا میں مبعوث کریں گے۔ اور ہر قسم کے سامان اسے دیں گے یعنی وہ سامان جن سے تبلیغ میں سہولت ہوگی۔ چنانچہ اس زمانہ میں مطبع ڈاک خانہ تار ریل ، اخباریں وغیرہ ایسے ہی سامان ہیں۔ فاتبع سببا ۔ وہ ایک رستہ پر چلے گا۔ حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حملة ۔ یہاں تک کہ وہ ایسی جگہ پہنچے گا جہاں دلدل والے چشمہ میں سورج ڈوب رہا ہو گا۔ حضرت مسیح موعود براہین احمدیہ حصہ پنجم میں فرماتے ہیں کہ یہ عیسائی لوگوں کی حالت بیان کی گئی ۱۲